آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page xvi
آنحضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جولات xvi اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفاء سلسلہ کی تحریرات سے استفادہ کرتے ہوئے خاکسار کو یہ مجموعہ مرتب کرنے کی سعادت نصیب ہو رہی ہے۔یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ آنحضرت ﷺ کے عاشق صادق امام الزمان حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء کرام نے نہ صرف ہمارے دلوں میں عشق مصطفی ﷺ کی مشعل کو روشن کیا ہے بلکہ آنحضور پر ہونے والے اعتراضات کے مسکت اور مدلل جوابات دے کر ععق حقیقی کا ثبوت فراہم کیا ہے۔انہی افاضات کو موضوعاتی لحاظ سے ترتیب دے کر دس ابواب میں تقسیم کر کے احباب کی خدمت میں پیش کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔اس سلسلہ میں مطبوع مواد سے ہی استفادہ کیا گیا ہے۔اعتراضات کے جوابات سے قبل جماعت احمدیہ اور عشق رسول کے عنوان سے ایک باب باندھا گیا ہے جس میں جماعت احمدیہ کے عشق رسول کی چند مثالیں درج کی گئی ہیں۔ضمنا یہ ذکر کرنا بھی مناسب ہوگا کہ آنحضور پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کی تحریرات کے علاوہ قمر الانبیاء حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی تحریر فرمودہ سیرت خاتم النبیین کا مطالعہ بھی انتہائی مفید ہے۔النه آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کاوش کو نافع الناس اور نیک اثرات پیدا کرنے والی نیز میرے لئے حصول شفاعت کا ذریعہ بھی بنا دے۔آمین جان و دلم فدائے جمال محمد است خاکم شار کوچه آل محمد است دور دورته محمد محمود طاهر مؤلف