آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 141 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 141

محضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات اور یہ کہ: 141 باب دوم لڑکوں کی روٹی لے کر کتوں کو ڈال دینی اچھی نہیں۔“ کو یا مسیح نے بنی اسرائیل کے سوا کسی اور کو ہدایت دینے سے انکار کر دیا۔مگر قرآن میں سب قوموں کے ماننے کے لئے خدا تعالیٰ نے سامان جمع کر دیئے۔مثلاً (1) سارے نبیوں کی تصدیق کی۔اس سے سب کے دلوں میں بشاشت پیدا کر دی لیکن اگر کوئی بندو، عیسائی ہو تو اسے یہ کہنا پڑتا ہے کہ بدھ اور کرشن جھوٹے ہیں۔اور اگر کوئی عیسائی بند وہو تو اسے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ السلام کو جھوٹا قرار دینا پڑتا ہے۔مگر کتنی خوبی کی بات ہے کہ قرآن نے کہہ دیا: إِن أَرْسَلْتُكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ (فاطر: ۲۵) ہم نے اے محمد (ﷺ) تجھے حق کے ساتھ بشیر اور نذیر بنا کر بھیجا ہے۔اور کوئی قوم ایسی نہیں جس میں ہماری طرف سے نذیر نہ بھیجا گیا ہو۔اس بنا پر رسول کریم ﷺ نے تمام اقوام سے کہہ دیا کہ مجھے قبول کر کے تمہیں اپنے بزرگوں کو جھوٹا کہنے کی ضرورت نہیں۔وہ بھی بچے تھے۔ہاں ان میں اور مجھ میں یہ فرق ہے کہ ان کی تعلیم اس زمانہ کے لئے مکمل تھی جس میں وہ آئے۔لیکن میں جو تعلیم لایا ہوں یہ ہر زمانہ کے لئے مکمل ہے۔مفتری ہمیشہ نا کام ہوتا ہے دوسری دلیل رسول کریم ﷺ کے مفتری نہ ہونے کی قرآن کریم یہ بیان کرتا ہے کہ مفتریوں کا ذکر کرنے کے بعد فرماتا ہے: أولك لَمْ يَكُونُوا مُعْجِزِيْنَ فِي الْأَرْضِ وَمَا كَانَ لَهُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ من أوليَاهُ يُضْعَفُ لَهُمُ الْعَذَابُ مَا كَانُوا يَسْتَطِيعُونَ السَّمْعَ وَمَا كَانُوا مصرونَ أُوتِكَ الَّذِيْنَ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ وَضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوا