آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 142 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 142

محضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات يُفْتَرُونَ (هود: ۲۲۲) 142 باب دوم یعنی لوگ کہتے ہیں کہ یہ نبی جھوٹ پیش کرتا ہے حالانکہ اس قسم کا جھوٹ بنانے والے تو خدا کے عذاب میں گرفتار ہوتے ہیں اور وہ عذاب سے ہرگز بچ نہیں سکتے۔ان کا عذاب لمحہ بہ لمحہ بڑھتا جاتا ہے اور وہ کچی بات سننے کی بھی طاقت نہیں رکھتے کجا یہ کہ وہ کچی باتیں خود بنا سکیں۔و عذاب سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔اور جب دنیا میں ان کا یہ حال ہوتا ہے تو تم سمجھ سکتے ہو کہ قیامت میں ان کا کیا حال ہوگا۔اس میں بتایا کہ منتریوں کی تو یہ علامت ہوتی ہے کہ ان پر عذاب نازل ہوتا ہے مگر محمد رسول اللہ اللہ پر تو کوئی عذاب نہیں آیا بلکہ خدا نے اس کی مدد کی ہے۔دوسری علامت مفتری کی یہ ہوتی ہے کہ اس کا عذاب بڑھتا جاتا ہے مگر اس رسول کی تو ہر گھڑی پہلی سے اچھی ہے۔(۳) پھر مفتری کو اپنی تعلیم بدلنی پڑتی ہے مگر کیا اس نے بھی قرآن کی کوئی بات بدلی؟ پھر یہ مفتری کس طرح ہوسکتا ہے۔“ انوارالعلوم جلد ۲ صفحہ ۴۵۳ تا صفحه ۴۶۲)