آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 132 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 132

محضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 132 باب دوم بنالی ہے۔ان سے کہو کہ تم اس جیسی کوئی ایک ہی سورت لے آؤ۔اکیلے نہیں سب کو اپنی مدد کے لئے بلالو اگر تم واقع میں بچے ہو۔قرآن کریم کے متعلق پانچ دعوے اس آیت میں پانچ دعوے قرآن کریم کے متعلق پیش کئے گئے ہیں۔اول یہ کہ قرآن اپنی دلیل آپ ہے اور اسے خدا کے سوا کوئی بنا ہی نہیں سکتا۔اس میں ایسے امور ہیں جو انسان کے اختیار سے باہر ہیں یعنی امور غیبیہ۔فرماتا ہے۔قُلْ لَا يَعْلَمُ مَنْ فِي السَّواتِ وَالْأَرْضِ الْغَيْبَ إِلَّا الله (النمل: ٢٢) که آسمان اور زمین میں خدا کے سوا کوئی غیب نہیں جانتا۔مطلب یہ کہ قرآن میں غیب کی باتیں ہیں اور یہ خدا کے سوا کوئی نہیں بتا سکتا۔دوسرا دعوی یہ کیا گیا ہے کہ اس کے ذریعہ پہلی کتابوں کی پیشگوئیاں پوری ہوتی ہیں۔تیسرا یہ کہ اس میں پہلی کتابوں کی تشریح ہے۔چوتھا یہ کہ ہر امر کو دلیل کے ساتھ ایسے رنگ میں بیان کرتا ہے کہ اس کے درست ہونے میں کوئی شک نہیں رہ جا تا۔پانچواں یہ کہ قرآن خدا کی صفت رب العالمین کے ماتحت نازل ہوا ہے تا کہ اس کا فیضان سب قوموں کے لئے وسیع ہو۔فرماتا ہے اگر قرآن افتراء ہے تو ان پانچ صفات والی کوئی سورۃ پیش کرو۔اگر ان صفات والی سورۃ لے آؤ گے تو ہم مان لیں گے کہ انسان ایسی کتاب بنا سکتا ہے۔لیکن اگر تم سارے مل کر بھی نہ بنا سکوتو معلوم ہوا کہ ایسی کتاب کوئی انسان نہیں بنا سکتا۔اس سے معلوم ہوا کہ جس سورۃ (یونس ) میں یہ دعوے کئے گئے ہیں اس سے پہلے جس قدر قرآن اتر چکا تھا اس میں یہ پانچ باتیں پائی جاتی تھیں۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ کیا قرآن کے اس حصہ میں یہ پانچوں باتیں ہیں۔اگر ہیں تو ثابت ہو جائے گا کہ یہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے۔