آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 128
محضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 128 باب دوم (المائدۃ:۶۸) خدا تعالیٰ تجھے لوگوں کے حملہ سے محفوظ رکھے گا۔اگر لوگ رسول کریم ﷺ پر سحر کر سکتے تھے تو پھر يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاس کس طرح درست ہوا ؟ ہم تو دیکھتے ہیں رسول کریم میں ہے تو الگ رہے آپ کے غلاموں پر بھی کوئی سحر نہیں کر سکتا۔ایک شخص نے ایک احمدی دوست سے بیان کیا کہ میں مسمریزم میں بڑا ماہر ہوں۔ایک دفعہ میں نے ارادہ کیا کہ مرزا صاحب کے پاس جا کر ان پر مسمریزم کروں اور لوگوں کے سامنے ان سے عجیب و غریب حرکات کراؤں۔یہ خیال کر کے میں ان کی مجلس میں گیا اور ان پر توجہ ڈالنے لگا مگر وہ دوسرے لوگوں کے ساتھ بڑے اطمینان کے ساتھ باتیں کرتے رہے اور ان پر کچھ اثر نہ ہوا۔پھر میں نے اور زور لگایا مگر پھر بھی کوئی اثر نہ ہوا۔آخر میں نے سارا زور لگایا اور کوشش کی کہ آپ پر اثر ڈالوں مگر اس وقت مجھے ایسا معلوم ہوا کہ ایک شیر مجھ پر حملہ کرنے لگا ہے۔یہ دیکھ کر میں وہاں سے بھاگا اور واپس چلا آیا۔لاہور جا کر اس نے حضرت مسیح موعود کو خط لکھا کہ میں نے سمجھ لیا ہے کہ آپ بہت بڑے ولی اللہ ہیں۔کسی نے اسے کہا کہ تم نے ولی اللہ کس طرح سمجھ لیا ہو سکتا ہے وہ مسمریزم میں تم سے زیادہ ماہر ہوں۔اس نے کہا مسمرائیزر کے لئے ضروری ہے کہ وہ خاموش ہو کر دوسرے پر توجہ ڈالے۔مگر وہ اس وقت دوسروں سے باتیں کرتے رہے تھے اس لئے وہ مسمرائیز رنہیں ہو سکتے۔“ ☆ انوارالعلوم جلد ۲ صفحه ۴۳۰ تا ۴۳۶) کا ہن ہونے کا اعتراض آپ ﷺ کو کا بہن بھی کہا گیا۔اس اعتراض کے رد میں حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں: م یک اعتراض یہ کیا گیا کہ آپ کا ہن ہیں۔کا ہن وہ لوگ ہوتے ہیں جو مختلف علامات سے آئندہ کی خبریں بتاتے ہیں۔چنانچہ قرآن کریم میں آتا ہے۔وَلَا بِقَوْنِ كَاهِنِ قليلا ما تَذَكَّرُونَ (الحات : ۴۳) لوگ تجھے کا بہن کہتے ہیں حالانکہ تیرا کلام ایسا نہیں مگر یہ لوگ بالکل