آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 117
محضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 117 باب دوم داعظ اور نا صبح پر پھبتیاں اڑائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی ایسے ہی لوگوں میں مقبولیت ہوتی ہے جس کا روحانیت سے کوئی دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا۔مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متبعین تو ایسے ہیں جنہوں نے اپنی صداقت اور دیانت اور عفت اور پاکیزگی کا ایک بے مثال نمونہ لوگوں کے سامنے پیش کر رکھا ہے۔ان کی راتیں قیام وبجود ہیں اور ان کے دن ذکر الہی اور اعلاء کلمہ اسلام میں بسر ہوتے ہیں۔پھر تم یہ کس طرح کہہ سکتے ہو کہ جس مقدس انسان کا دامن چھو کر ان کے اندر ایسی پاکیزگی پیدا ہوتی ہے وہ تمہارے بد عمل شاعروں کی طرح ایک ایسا انسان ہے جو جذبات کو بھڑ کا کرلوگوں کو اپنے اردگرد جمع کر رہا ہے۔اس کی جماعت کی پاکیزگی اور ان کا تقوی وطہارت میں بے مثال نمونہ قائم کرنا خود اس بات کا ثبوت ہے کہ تمہارا یہ ادعا بالکل باطل ہے۔اور تم نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام سمجھنے میں سخت غلطی کھائی ہے۔پھر فرماتا ہے أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِي كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ۔(اشعرا ۲۴۶۰) کیا تم نہیں دیکھتے کہ شاعر مختلف طبائع کو خوش کرنے کے لئے کبھی ادھر کی بات کر دیتے ہیں کبھی ادھر کی۔ان کے سامنے کوئی خاص مقصد اور مدعا نہیں ہوتا بلکہ جو چیز بھی ان کے ذہن میں آجائے اس کے متعلق وہ کچھ نہ کچھ کہنا شروع کر دیتے ہیں۔چنانچہ شاعروں کی کوئی غزل لے لوفِی كُل وَادٍ يُهِيْمُونَ کا تمہیں ان کی ہر غزل میں نظارہ نظر آجائے گا۔ایک شعر میں تو لکھا ہوگا۔میں مرگیا۔میرا معشوق مجھ سے بے وفائی کرتا ہے اور میں اس کے ہجر میں اس کی بے التفاتی کی وجہ سے جان بلب ہوں۔مگر ساتھ ہی اگلے شعر میں یہ لکھا ہوتا ہے کہ مجھے اپنے معشوق کا وصال نصیب ہوا۔میں جی اٹھا اور میں زندہ ہو گیا۔ساری غزل کا ایک شعر بھی دوسرے شعر سے جوڑ نہیں رکھتا۔ایک شعر میں وہ کچھ اور بیان کر رہے ہوتے ہیں اور دوسرے شعر میں وہ کہیں اور نکل جاتے ہیں۔ایک شعر میں تو وہ کہتے ہیں میں محبوب سے ملنے کی تیاری کر رہا ہوں۔اور دوسرے میں کہتے ہیں ہائے مرا جارہا ہوں۔غرض ان کی غزلوں کا ہر شعر دوسرے سے متناقض ہوتا ہے اور ان کی باتوں کا کوئی سر پیر ہی نہیں ہوتا کبھی ادھر کی کہتے ہیں بھی ادھر کی بھی کہتے ہیں میں اپنے محبوب کے عشق میں مرگیا حالانکہ وہ زندہ اپنے شعر سنا رہے ہوتے ہیں بھی کہتے ہیں میں اپنے معشوق کے عشق