آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

Page 111 of 520

آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات — Page 111

محضرت پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات 111 باب دوم کرتے ہیں جو زمانہ کی رو کے بالکل خلاف ہوتی ہے اور جس کو انسانی عقل نہیں بنا سکتی۔علماء اس کو سنتے ہیں تو مخالفت میں کھڑے ہو جاتے ہیں۔امراء سکتے ہیں تو عیش میں آجاتے ہیں۔عوام سکتے ہیں تو وہ بھڑک اُٹھتے ہیں۔مگر چونکہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے موئید ہوتے ہیں اور اُن کی پشت پر اللہ تعالی کھڑا ہوتا ہے۔وہ نہ مخالفت کی پرواہ کرتے ہیں اور نہ دشمنوں کی ایذا رسانیوں سے گھبراتے ہیں اور برابر اپنے کام میں مشغول رہتے ہیں۔لوگ حیرت اور استعجاب سے اُن کو دیکھتے ہیں۔مگر بجائے یہ سمجھنے کے کہ زمین و آسمان کا خدا ان کی پشت پر ہے وہ خیال کرنے لگ جاتے ہیں کہ یہ دیوانہ ہے۔یعنی جس طرح دیوانہ اپنا کام کئے جاتا ہے اور لوگوں کی ہنسی یا مخالفت کی کوئی پرواہ نہیں کرتا اسی طرح وہ بھی کسی مصیبت کی پرواہ نہیں کرتے اور خدا تعالیٰ کی تو حید کو پھیلاتے چلے جاتے ہیں۔جب مکہ کے لوگوں نے دیکھا کہ ہم نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تو حید کے وعظ سے باز رکھنے کے لئے ہر قسم کی تدابیر اختیار کیں مگر یہ پھر بھی اپنے کام سے نہیں رکا اور اس نے بتوں کو بُرا بھلا کہنا نہیں چھوڑا تو انہوں نے کہنا شروع کر دیا کہ شخص تو مجنون ہے اللہ تعالیٰ اُن کے اس اعتراض کا جواب دیتے ہوئے فرماتا ہے کہ ن والقلم وَمَا يَنظُرُونَ مَا أَنتَ بِنِعْمَةِ رَبك بجنون في (القلم (۳۲) یعنی ہم دوات اور قلم کو اور اُن تمام تحریروں کو جو دوات اور قلم سے لکھی گئی ہیں اس بات کی شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیں کہ تو اپنے رب کے فضل سے مجنون نہیں ہے یعنی قلم اور دوات سے جس قد رعلوم احاطہ تحریر میں آئے ہیں یا آئندہ زمانوں میں آئیں گے اگر ان سب کو جمع کر لیا جائے اور پھر اِن کو تیرے علوم کے ساتھ مقابلہ کیا جائے تو دنیا کو معلوم ہوگا کہ ٹو ان سے بہت زیادہ علوم پھیلا رہا ہے۔پس اگر اور لوگ ادنی اور معمولی علوم پھیلانے کی وجہ سے اعلیٰ درجہ کے موجد اور سائنس دان اور فلاسفراور فقیہہ عالم کہلا سکتے ہیں تو تو ان سے ہزاروں گنا زیا دہ علوم پھیلانے کی وجہ سے مجنون کس طرح ہو گیا۔غرض انبیاء کے مخالفین کا یہ ایک پرانا حر ہر ہے جس سے وہ ہمیشہ کام لیتے رہے ہیں۔یا یوں کہو کہ جس طرح ڈوبتا ہوا آدمی سہارے کے لئے تنکوں پر بھی ہاتھ ڈال دیتا ہے اسی طرح وہ