700 احکام خداوندی

Page 97 of 615

700 احکام خداوندی — Page 97

97 اور جان لو کہ اللہ انسان اور اس کے دل کے درمیان حائل ہوتا ہے اور یہ بھی (جان لو ) کہ تم اس کی طرف اکٹھے کئے جاؤ گے۔فَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ مَؤلَكُمْ نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ (الانفال : ۴۱) تو جان لو کہ اللہ ہی تمہارا والی ہے۔کیا ہی اچھا والی اور کیا ہی اچھا مددکرنے والا ہے۔142 بیماری کے وقت خدا کو شافی مطلق جاننا وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِيْنِ ةُ وَالَّذِي يُمِيتُنِي ثُمَّ يُحْيِيْنِ (الشعراء: ۸۲،۸۱) اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی ہے جو مجھے شفا دیتا ہے۔اور جو مجھے مارے گا اور پھر زندہ کرے گا۔143 خد خدائی قانون اٹل ہے عُوَالَّذِي يُحْيِ وَيُمِيتُ فَإِذَا قَضَى أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُنْ فَيَكُونَO (المؤمن : ٦٩ ) وہی ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے۔پس جب وہ کسی بات کا فیصلہ کر لیتا ہے تو محض اُسے یہ کہتا ہے کہ " ہو جا تو وہ ہونے لگتی ہے اور ہو کر رہتی ہے۔73 144 اللہ کے متعلق حق بات کہنا يَأَهْلَ الْكِتَبِ لَا تَغْلُوا فِي دِينِكُمْ وَلَا تَقُولُوا عَلَى اللَّهِ إِلَّا الْحَقَّ (النساء : ۱۷۲) اے اہل کتاب! اپنے دین میں حد سے تجاوز نہ کرو اور اللہ کے متعلق حق کے سوا کچھ نہ کہو۔الاعراف : ١٠٢