700 احکام خداوندی — Page 98
145 98 اللہ کے بارے میں ایسی بات نہ کہنا جس کا علم نہ ہو وَأَن تَقُولُوا عَلَى اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ (الاعراف: ۳۴) اور یہ ( حرام قرار دیا گیا ہے ) کہ تم اللہ کی طرف ایسی باتیں منسوب کرو جن کا تمہیں کوئی علم نہیں 1 البقرة: ١٧٠ - يونس: ٦٩ - الحج: ٩ - لقمن: ٢١ 146 اللہ کے ناموں بارے غلط اور خیالی باتیں کرنے والوں سے بیزاری وَذَرُوا الَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِي أَسْمَائِهِ۔(الاعراف : ۱۸۱) اور ان لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے ناموں کے بارہ میں کج روی سے کام لیتے ہیں۔75 147 اللہ تعالیٰ کو پکارنے والے کو دھتکارنے کی ممانعت وَلَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمُ بالغَدوةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُ وُنَ وَجْهَهُ۔مَا عَلَيْكَ مِنْ حِسَابِهِمْ مِنْ شَيْءٍ وَمَا مِنْ حِسَابِكَ عَلَيْهِمْ مِّنْ شَيْءٍ فَتَطْرْدَهُمْ فَتَكُونَ مِنَ الظَّلِمِينَ ) (الانعام : ۵۳) اور تو اُن لوگوں کو نہ دھتکار جو اپنے رب کو اس کی رضا چاہتے ہوئے صبح بھی پکارتے ہیں اور شام کو بھی۔تیرے ذمہ ان کا کچھ بھی حساب نہیں اور نہ ہی تیرا کچھ حساب اُن کے ذمہ ہے۔پس اگر پھر بھی تو انہیں دھت کار دے گا تو تو ظالموں میں سے ہو جائے گا۔148 مومنوں کو خدا کے راستے سے ڈرانے دھمکانے کی ممانعت وَلَا تَقْعُدُوا بِكُلِّ صِرَاطٍ تُوْعِدُ ونَ وَتَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ مَنْ آمَنَ بِهِ وَتَبْغُوْنَهَا عِوَجًا (الاعراف : ۸۷)