700 احکام خداوندی

Page 95 of 615

700 احکام خداوندی — Page 95

95 ہو قُلْ إِنِّي لَنْ يُجِيرَنِي مِنَ اللَّهِ أَحَدَهُ وَ لَنْ أَ جِدَسِنُ دُونِهِ مُلْتَحَدَانَ (الجن: ۲۳) تو کہہ دے کہ مجھے اللہ کے مقابل پر ہر گز کوئی پناہ نہیں دے سکے گا۔اور میں ہر گز اُسے چھوڑ کر کوئی پناہ گاہ نہیں پاؤں گا۔حَتَّى إِذَا رَأَوْا مَا يُوعَدُونَ فَسَيَعْلَمُونَ مَنْ أَضْعَتْ نَا صِرْاو أَقَلُّ عَدَدًا إِذَارَأَوْا (الجن : ۲۵) یہاں تک کہ جب وہ اسے دیکھ لیں گے جس سے انہیں ڈرایا جاتا ہے تو وہ ضرور جان لیں گے کہ بحیثیت مددگار کون سب سے زیادہ کمزور تھا اور نفری میں سب سے تھوڑا تھا۔قُلْ إِنْ أَدْرِئَ أَقَرِيبٌ مَّا تُوعَدُونَ أَمْ يَجْعَلُ لَهُ رَبِّي أَمَدًان (الجن: ٢٢) تو کہہ دے میں نہیں جانتا کہ جس سے تم ڈرائے جاتے ہو وہ قریب ہے یا میرا رب اس کی مدت کو لمبا کر دے گا۔13672 اللہ کی صفات بارے اطلاع دینا نى عِبَادِي أَنِّي أَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيم Y (الحجر: (۵۰) میرے بندوں کو مطلع کر دے کہ یقینا میں ہی بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہوں۔الزمر: ۵۴ 137 اللہ کے غفور اور رحیم ہونے پر یقین ہونا فَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ پس جان لو کہ اللہ بہت بخشنے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔(المائدة : ۳۵)