700 احکام خداوندی

Page 91 of 615

700 احکام خداوندی — Page 91

91 اے ابراہیم ! اس (بات) سے کنارہ کرلے۔یقیناً تیرے رب کا فیصلہ صادر ہو چکا ہے اور یقیناً اُن پر ایک نہ ٹالا جانے والا عذاب آئے گا۔122 نبی کو عذاب کے وقت ظالم قوم کے بارہ میں سفارش نہ کرنے کی ہدایت وَلَا تُخَاطِبُنِي فِي الَّذِينَ ظَلَمُوا إِنَّهُمْ مُّغْرَقُونَ (المؤمنون: ۲۸) مجھ سے ان لوگوں کے بارہ میں کوئی کلام نہ کر جنہوں نے ظلم کیا، یقینا وہ غرق کئے جانے والے ہیں۔شود: ۳۸ 85 123 کچی دُعا خدا سے کی جائے 65 لَهُ دَعْوَةُ الْحَقِّ وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُوْنِهِ لَا يَسْتَجِيبُونَ لَهُمْ بِشَيْ ءٍ إِلَّا كَبَاسِطِ كَفَّيْهِ إِلَى الْمَاءِ لِيَبْلُغَ فَاهُ وَمَا هُوَ بِبَالِغِهِ ، وَمَا دُعَاءُ الْكَفِرِينَ إِلَّا فِي (الرعد : ۱۵) کچی دعا اُسی سے کی جاتی ہے۔اور جنہیں وہ اُس کے سوا پکارتے ہیں وہ ان کی کسی بات کا جواب نہیں دیتے ہاں مگر وہ ) اس شخص کی طرح (ہیں) جو اپنے دونوں ہاتھ پانی کی طرف بڑھائے تا کہ وہ اس کے منہ تک پہنچ جائے حالانکہ وہ کسی صورت اس تک پہنچنے والا نہیں۔اور کافروں کی دعا گمراہی میں بھٹکنے کے سوا اور کچھ نہیں۔66 124 دُعا کی ترغیب۔انسان کے لئے دُعا کرنا ناگزیر ہے قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ ، فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْنَ يَكُونُ لِزَامَاةُ (الفرقان : ۷۸) و کہہ دے کہ اگر تمہاری دعا نہ ہوتی تو میرا رب تمہاری کوئی پرواہ نہ کرتا۔پس تم اُسے جھٹلا چکے ہو سوضرور اس کا وبال تم سے چمٹ جانے والا ہے۔