700 احکام خداوندی — Page 90
64 90 (سبا: ۲۴) مَاذَا قَالَ رَبُّكُمْ قَالُوا الْحَقَّ ، وَهُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيرُ 0 اور اُس کے حضور کسی کے حق میں شفاعت کام نہیں آئے گی سوائے اس کے جس کے حق میں اس نے اجازت دی ہو۔یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ دور کر دی جائے گی تو وہ (اپنی شفاعت کرنے والوں سے ) پوچھیں گے (ابھی ) تمہارے رب نے کیا کہا تھا؟ وہ کہیں گے حق ( کہا تھا ) اور وہ بہت بلندشان والا ( اور ) بہت بڑا ہے۔☆ وَ كَم مِّنْ مَّلَكٍ فِي السَّمَوتِ لَا تُغْنِى شَفَا عَنْهُمْ شَيْئًا إِلَّا مِنْ بَعْدِ أَنْ يَأْذَنَ اللَّهُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَرْضَى O (النجم : ۲۷) اور آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے ہیں کہ ان کی شفاعت کچھ کام نہیں آتی۔مگر اس کے بعد کہ اللہ جسے چاہے اجازت دے اور اس پر راضی ہو جائے۔لله فَمَا تَنْفَعُهُمُ شَفَاعَةُ الشَّفِعِيْنَ پس ان کو شفاعت کرنے والوں کی شفاعت کوئی فائدہ نہیں دے گی۔(المدثر : ۴۹) (نوٹ: اس آیت کو آیات ۴۳ تا ۴۸ کے ساتھ ملا کر پڑھا جائے تو مضمون زیادہ واضح ہوتا ہے ) 120 جیسی سفارش و یساحصہ ☆ مَنْ يَشْفَعُ شَفَاعَةً حَسَنَةٌ يَكُن لَّهُ نَصِيبٌ مِنْهَا وَ مَنْ يَشْفَعُ شَفَاعَةٌ سَيِّئَةٌ يَكُن لَّهُ كِفَلٌ مِنْهَا (النساء : (٨٦) جو کوئی اچھی شفاعت کرے اُس میں اُس کا بھی حصہ ہوگا اور جو کوئی بُری شفاعت کرے اس کا کچھ بوجھ اس کے لئے بھی ہوگا۔121 اللہ کے فیصلہ پر نبی کو سفارش کرنے کی ممانعت حمله يَا بُرْهِيمُ أَعْرِضْ عَنْ هَذَا إِنَّهُ قَدْ جَاءَ أَمْرُ رَبِّكَ ، وَإِنَّهُمْ أَتِيهِمْ عَذَابٌ غَيْرُ مَرُدُودٍ O (هود:۷۷)