700 احکام خداوندی

Page 86 of 615

700 احکام خداوندی — Page 86

59 86 ا فَتُوبُوا إِلَى بَارِئِكُمْ پس تو بہ کرتے ہوئے اپنے پیدا کرنے والے کی طرف متوجہ ہو۔(البقرة : ۵۵) وَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤسِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ) (النور : ۳۲) اور اے مومنو! تم سب کے سب اللہ کی طرف تو بہ کرتے ہوئے جھکو تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ۔المائدة : ۴۰،۳۵ - الاحقاف : ۱۶ - الحجرات : ۱۲ - هود: ۴ 110 تو بہ کے بعد خدا کی رضا کا حصول ه إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَا وَلَئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيَاتِهِمْ حَسَنَتٍ وَكَانَ اللهُ غَفُورًا رَّحِيمًا O وَمَنْ تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَإِنَّهُ يَتُوبُ إِلَى اللَّهِ مَتَابًا O (الفرقان : ۷۲،۷۱) سوائے اس کے جو تو بہ کرے اور ایمان لائے اور نیک عمل بجالائے۔پس یہی وہ لوگ ہیں جن کی بدیوں کو اللہ خوبیوں میں بدل دے گا۔اور اللہ بہت بخشنے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔اور جو تو بہ کرے اور نیک اعمال بجالائے تو وہی ہے جو اللہ کی طرف تو بہ کرتے ہوئے رجوع کرتا ہے۔القصص: ۶۸ - الشورى: ۲۶ 111 استغفار کرنا وَاسْتَغْفِرُ اللهَ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ 0 اور اللہ سے بخشش مانگو۔یقینا اللہ بہت بخشنے والا (اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔(البقرة : ٢٠٠) ہ النساء: ۱ - :هود: ۴، ۶۲ - المزمل: ۲۱ - حم السجدة : ۷ - النمل: ۴۷