700 احکام خداوندی — Page 8
8 محترم مربی صاحب موصوف اور خواتین کے نشان زدہ احکامات کا تقابلی موازنہ کیا تو احساس ہوا کہ مجھے بھی قرآن کریم کا دور اس مناسبت سے ایک دفعہ کرنا ہوگا۔خاکسار نے جب ایک دفعہ دور مکمل کر لیا تو ساتھ ساتھ یہ احساس مزید بڑھا کہ مزید غور وخوض کے لیے ایک بار پھر قرآن کریم کا دور مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔چنانچہ اس دفعہ خاکسار نے تفسیر صغیر کا چناؤ کیا جبکہ اس سے قبل سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الرابع " کا ترجمہ قرآن پڑھا تھا۔ساتھ کے ساتھ خاکسار نے مکرم منصور احمد صاحب موبائیل مربی دعوت الی اللہ سے درخواست کی کہ وہ اسلام آباد اپنے قیام کے دوران اس معاملہ میں مجھ سے تعاون فرما دیں۔چنانچہ انہوں نے میری درخواست قبول کی اور بہت محنت سے قریباً تمام احکامات پر نہ صرف یکجائی نظر ڈالی بلکہ عناوین اور ترتیب میں مفید مشورے بھی دیئے۔فَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاء - عناوین اور ترتیب کے بعد اگلا مرحلہ کمپوزنگ کا تھا جو خاصا مشکل مرحلہ تھا۔مگر میرے خدام بھائیوں نے ایک لمحہ بھی مجھے اس مشکل مرحلہ کا احساس نہ ہونے دیا اور محض رضائے باری تعالیٰ اور حصول ثواب کی خاطر اپنے آپ کو اس بابرکت کام کے لئے وقف کر دیا۔اور نہایت محنت ، جانفشانی اور مستعدی کے ساتھ دن رات ایک کر کے اس مشکل کام کو سر انجام دیا۔جن خدام و خواتین نے اس نیکی کے کام میں میرا ہاتھ بٹایا۔اُن کے نام دعا کی غرض سے یہاں درج کئے جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کو اپنی جناب سے نیک جزاء عطا فرمائے۔ان کی مرادیں پوری کرے اور اس مبارک کام کے صدقے ان کی جھولیاں انعامات اور افضال سے بھری رکھے۔آمین۔کمپوزنگ کی خدمت سرانجام دینے والے خدام کے نام یہ ہیں۔ان میں بعض خدام نے کمپوزنگ کے علاوہ میرے ساتھ پروف ریڈنگ کا فریضہ بھی ادا کیا جو ایک خاصا مشکل کام تھا۔اس سلسلہ میں برادرم مکرم محمد احسن اجمل صاحب مربی سلسلہ 10-G اسلام آباد کی خدمات قابل تحسین ہیں۔(1) مکرم محمد احمد (3) مکرم نصیر احمد شاہ (5) مکرم انتصار احمد از کی (7) مکرم عامر محمود G-9 1-10 I-11 G-11 (2) مکرم عبد المعظم خان (4) مکرم مبارک احمد بھٹی بیت الذكر G-8 (6) مكرم سعید الدین احمد بیت الذكر (8) محترمہ قرة العین G-11