700 احکام خداوندی

Page 76 of 615

700 احکام خداوندی — Page 76

45 46 83 45 76 انعامات الہیہ پر شکرانہ کے طور پر قربانی کرنا فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ پس اپنے رب کے لئے نماز پڑھ اور قربانی دے۔(نوٹ: اس آیت سے قبل نعماء الہی کے نزول کا ذکر ہے ) 84 شکر نعمت کی توفیق پانے کی دُعا (الكوثر : ٣) رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَى وَالِدَيَّ (الاحقاف: ١٦ ) اے میرے رب ! مجھے تو فیق عطا کر کہ میں تیری اس نعمت کا شکر یہ ادا کرسکوں جو تُو نے مجھ پر اور میرے والدین پر کی۔النمل : ۲۰ 85 باپ کی بیٹے کو شکر الہی کرنے کی نصیحت وَلَقَدْ أَتَيْنَا لَقَمْنَ الْحِكْمَةَ أَنِ اشْكُرْ لِلهِ وَمَنْ يَشْكُرُفَا نَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِهِ۔وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ حَمِيدٌ 0 ، (لقمن : ۱۳) اور یقیناً ہم نے لقمان کو حکمت عطا کی تھی (یہ کہتے ہوئے ) کہ اللہ کا شکر ادا کر اور جو بھی شکر ادا کرے تو وہ محض اپنے نفس کی بھلائی کے لئے ہی شکر ادا کرتا ہے اور جو ناشکری کرے تو یقینا اللہ عنی ہے ( اور ) بہت صاحب تعریف ہے۔النحل : ١١٣