700 احکام خداوندی — Page 75
75 کے بعد زندہ کر دیا تو وہ ضرور کہیں گے: اللہ نے۔تو کہہ سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے لیکن اکثر اُن میں سے عقل نہیں رکھتے۔فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًالْ (النصر : ۴) پس اپنے رب کی حمد کے ساتھ (اس کی ) تسبیح کر اور اُس سے مغفرت مانگ۔یقیناوہ بہت توبہ قبول کرنے والا ہے۔(نوٹ: اس آیت سے قبل نعمائے الہی کا ذکر ہے ) 20: مال القمن : ٢٦ - الزمر: ۷۵ - الجانية: ٣٨،٣٧ 82 فرشتوں کو آدم کی پیدائش پر اللہ کی عظمت کے اظہار کے لئے بطور شکرانہ سجدہ کرنے کا حکم اور ابلیس کا انکار وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَئِكَةِ اسْجُدُ وَالأدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ أَبَى وَاسْتَكْبَرَهُ وَكَانَ مِنَ الْكَفِرِينَ ) (البقرة: ۳۵) اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کی خاطر مسجدہ کرو تو وہ سب سجدہ ریز ہو گئے سوائے ابلیس کے۔اس نے انکار کیا اور استکبار سے کام لیا اور وہ کافروں میں سے تھا۔سورة الاعراف: ۱۵،۱۲ میں سجدہ نہ کرنے کی وجہ بیان کی گئی ہے۔کہ ابلیس نے کہا أَنَا خَيْرٌ مِنْهُ خَلَقْتَنِي مِنْ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَهُ مِنْ طِيْنٍ میں اس سے بہتر ہوں۔تو نے مجھے تو آگ سے پیدا کیا ہے اور اسے گیلی مٹی سے پیدا کیا ہے۔اس تکبر کے اظہار پر اسے جنت سے نکل جانے کا حکم ہے۔حمد محمد بنی اسرائیل : ۲۲ - الكيت: ۵۱ - طه : ۱۱۷ - الحجر: ۳۱۔ص: ۷۷،۷۴۔التحريم: