700 احکام خداوندی

Page 73 of 615

700 احکام خداوندی — Page 73

73 78 اللہ کی رحمت بہت وسیع ہے ☆ وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ فَسَاكُتُبُهَا لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ وَيُؤْتُونَ الزَّكوة وَالَّذِينَ هُمْ بِآيَتِنَا يُؤْمِنُوْنَ 8 (الاعراف: ۱۵۷) اور میری رحمت وہ ہے کہ ہر چیز پر حاوی ہے۔پس میں اُس ( رحمت ) کو ان لوگوں کے لئے واجب کردوں گا جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور زکوۃ دیتے ہیں اور وہ جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں۔77 ماضی کی کمزور حالت کو یاد کر کے شکر نعمت اور خدا کو یاد کرنا وَاذْكُرُوا إِذْ أَنْتُمْ قَلِيلٌ مُسْتَضْعَفُونَ فِي الْأَرْضِ تَخَافُونَ أَن يَتَخَطَّفَكُمُ النَّاسُ فَاوْكُمْ وَأَيَّدَكُمْ بِنَصْرِهِ وَرَزَقَكُمْ مِنَ الطَّيِّبَتِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ) (الانفال: ۲۷) اور یاد کرو جب تم بہت تھوڑے تھے ( اور ) زمین میں کمزور شمار کئے جاتے تھے ( اور ) ڈرا کرتے تھے کہ کہیں لوگ تمہیں اُچک نہ لے جائیں تو اس نے تمہیں پناہ دی اور اپنی نصرت سے تمہاری تائید کی اور تمہیں پاکیزہ چیزوں میں سے رزق دیا تا کہ تم شکر گزار بنو۔وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذَانْجَكُمْ مِنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَسُومُونَكُمْ سُوءَ الْعَذَابِ وَيُذَبِّحُونَ أَبْنَاءَ كُمْ وَيَسْتَحْيُونَ نِسَاءَ كُمْ (ابرهيم : ۷) اور (یاد کرو) جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ کی نعمت کو یاد کرو جو اس نے تم پر کی جب اس نے تمہیں فرعون کی قوم سے نجات بخشی۔وہ تمہیں بدترین عذاب دیتے تھے اور تمہارے بیٹوں کو تو بلاک کر دیتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رکھتے تھے۔فَنَادَى فِى الظُّلُم أن لا إِلَهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَنَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّلِمِينَ (الانبياء : ۸۸) 42