700 احکام خداوندی

Page 69 of 615

700 احکام خداوندی — Page 69

69 نعمت عطا کرتا ہے تو وہ کہتا ہے میرے رب نے میرا اکرام کیا ہے۔اور اُس کے برعکس جب وہ اُس کی آزمائش کرتا اور اس کا رزق اس پر تنگ کر دیتا ہے تو وہ کہتا ہے میرے رب نے میری بے عزتی کی ہے۔الحج : ۱۲ - الروم : ۳۴ ۳۵ - الزمر: ۵۰۔حم السجدة: ۵۰، ۵۱ - الشوری: ۴۹۔العنكبوت: ۶۶ - بنی اسرائیل: ۸۴ 4 رحمان خدا کے ذکر سے اعراض نہ کرنا وَمَنْ يَعْشُ عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمَنِ تُقَيِّضُ لَهُ شَيْطَنًا فَهُوَ لَهُ قَرِينٌ O (الزخرف : ۳۷) اور جو رحمان کے ذکر سے اعراض کرے ہم اس کے لئے ایک شیطان مقرر کر دیتے ہیں۔پس وہ اس کا ساتھی بن جاتا ہے۔وَمَا يَأْتِيهِمْ مِنْ ذِكْرِسَنَ الرَّحْمَنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا عَنْهُ مُعْرِضِينَ O (الشعراء : ٢) اور ان کے پاس رحمان کی طرف سے کوئی تازہ نصیحت نہیں آتی مگر وہ اس سے اعراض کرنے والے ہوتے ہیں۔ہر حوطه: ۱۲۵ - الجن : ۱۸ 37 65 نسیان میں بھی ذکر الہی رشد و ہدایت کا موجب ہے رَشَدًا وَاذْكُرْ رَبَّكَ إِذَا نَسِيتَ وَقُلْ عَسَى أَنْ يَهْدِ يَنِ رَبِّي لَا قُرَبَ مِنْ هَذَا (الكهف : ۲۵) اور جب تو بھول جائے تو اپنے رب کو یاد کیا کر اور کہہ دے کہ بعید نہیں کہ میرا رب اس سے زیادہ درست بات کی طرف میری راہنمائی کر دے۔