700 احکام خداوندی — Page 61
43 22 شیطان کی عبادت نہ کرو 61 حمد أَلَمْ أَعْهَدُ إِلَيْكُمْ يَبَنِي آدَمَ أَنْ لَا تَعْبُدُوا الشَّيْطَنَ ۚ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ وأن اعْبُدُونِي هَذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمَ O (يس: ٦٢،٦١ ) اے بنی آدم! کیا میں نے تمہیں تاکیدی ہدایت نہیں کی تھی کہ تم شیطان کی عبادت نہ کرو۔یقینا وہ تمہارا کھلا کھلا دشمن ہے۔اور یہ کہ تم میری عبادت کرو یہ سیدھا راستہ ہے۔23 44 معبودان باطلہ کی عبادت کی ممانعت قُلْ يَأْيُّهَا الْكَفِرُوْنَ لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ وَلَا أَنْتُمْ عَبدُونَ مَا أَعْبُدَةً ) وَلَا أَنَا عَابِدُ ما عَبَدتُمْ وَلَا أَنتُم عبدُونَ مَا أَعْبُدُهُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَلَيَ بَنِيةُ (الكفرون) کہہ دے کہ اے کا فرو! میں اُس کی عبادت نہیں کروں گا جس کی تم عبادت کرتے ہو۔اور نہ تم اُس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔اور میں کبھی اُس کی عبادت کرنے والا نہیں بنوں گا جس کی تم نے عبادت کی ہے۔اور نہ تم اُس کی عبادت کرنے والے بنو گے جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میرا دین۔24 45 معبودان باطلہ کی عبادت بارے شک میں مبتلا نہ ہونا ط فَلَا تَكُ فِي سِرْيَةٍ مِّمَّا يَعْبُدُ هَؤُلَاءِ مَا يَعْبُدُونَ إِلَّا كَمَا يَعْبُدُ ا با وُهُمْ مِن قَبْلُ وَإِنَّا لَمُوَفُوهُمْ نَصِيْبَهُمْ غَيْرَ سَقُوْصِلْ (هود: ١١٠) پس یہ لوگ جس (باطل ) کی عبادت کرتے ہیں اس سے متعلق تو کسی شک میں مبتلا نہ ہو۔یہ عبادت نہیں کرتے مگر دیسی ہی جیسی پہلے سے ان کے آباء واجداد کرتے رہے ہیں اور یقینا ہم انہیں ان کا حصہ کم کئے بغیر پورا پورا ادا کریں گے۔