700 احکام خداوندی — Page 6
700 احکام خداوند 6 سدھ بدھ نہ تھی اور عربی آیات کو کمپوز نہ کر سکتے تھے یا اعراب لگانے سے قاصر تھے مگر انہوں نے اس مبارک کام میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے کمپوزنگ سے آشنائی حاصل کی اور اس تاریخی کام میں اپنا نام بغرض حصول د عارقم کروایا۔میں خصوصی طور پر عزیزان عبد المعظم خان، محمد احمد اور نصیر احمد شاہ سلیم اللہ تعالی کا دعاؤں کے ساتھ شکر یہ ادا کرنا چاہتی ہوں، جنہوں نے کمپوزنگ کے ساتھ ساتھ اسے ترتیب دینے اور قرآنی آیات کے اعراب کو قرآن کریم کے ساتھ check کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔فَجَزَاهُمُ اللَّهُ تَعَالَى اَحْسَنَ الْجَزَاءِ فِي الدَّارَينِ اس کتاب کی اشاعت میں بھی بہت سے احباب و خواتین نے اپنی طرف سے اور اپنے مرحوم عزیز و اقارب کی طرف سے مالی معاونت فرمائی ہے۔اللہ تعالیٰ اُن کے نفوس و اموال میں برکت دے اور ثواب دارین سے نوازے۔آمین۔کوشش کی گئی ہے کہ کتابت میں بالخصوص قرآنی آیات میں کوئی غلطی نہ ہو۔تا ہم مطالعہ کے دوران اگر آپ کوئی غلطی پائیں تو ہمیں ضرور مطلع فرما دیں۔آئندہ ایڈیشن میں اُسے دُور کرنے کی کوشش کی جائے گی اور میں تارکین سے یہ بھی درخواست کروں گی کہ اس بارہ میں اپنی قیمتی آراء سے ضرور نوازیں۔اللہ تعالی آپ کے ساتھ ہو اور علوم ، معارف اور حقائق قرآن سے متمتع کرے اور صحابہ کے اسوہ پر چلتے ہوئے احکام قرآنی پر عمل کرنے اور انہیں حرز جان بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔تا آپ اور آپ کی نسلیں تاقیامت امتیازی شان کے ساتھ دوسروں سے زیادہ محبت رسول اے رکھنے والی اور قرآنی تعلیمات پر عمل کرنے والی ہوں۔آمین۔051-2651260