700 احکام خداوندی — Page 5
W 700 احکام خداوندن 5 دیباچه سیدہ ذاکرہ ناصر صدر لجنہ اماءاللہ اسلام آباد ) الہ تعالیٰ کالاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس کی مدد ونصرت سے جنہ اماءاللہ اسلام آباد حضرت خلیفہ امسح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد احکام الہی جمع کئے جائیں" کی تعمیل میں احکام قرآن پیش کرنے کی توفیق پاری ہے۔الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ ثُمَّ الْحَمْدُ لِلَّهِ ایں سعادت بزور بازو نیست گو اس عظیم اور مبارک و مقدس کام میں بہت سی ممبرات اور مرد حضرات بالخصوص نوجوانوں کا ہاتھ ہے لیکن اس ضمن میں سب سے پہلے تو عاجزہ مکرم ومحترم حنیف احمد محمود صاحب مربی ضلع اسلام آباد کا نام درج کر کے اُن کا شکریہ ادا کرے گی جنہوں نے یہ تجویز لجنہ اماءاللہ اسلام آباد کے سامنے پیش کی پھر خود ہی لجنہ کے تعاون سے اس کام کو لے کر آگے بڑھے اور اپنی انتھک محنت اور کاوش سے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔دفتر میں بھی مکرم مربی صاحب موصوف کو جب بھی فارغ وقت ملا اسی کام میں مشغول دیکھا۔اور مجھے کئی بار مکرم مربی صاحب موصوف کے گھر ایسے وقت میں جانے کا موقعہ ملا جب مربی صاحب دفتر سے گھر آچکے ہوتے اور و و بظاہر آرام کا وقت ہوتا مگر مربی صاحب کو ایک کمرے میں الگ اس کام میں مصروف پایا۔مکرم مربی صاحب کی بیگم محترمہ ذکیہ فردوس صاحبہ بھی شکریہ کی مستحق ہیں جنہوں نے اس مقدس کام کی تکمیل میں محترم مربی صاحب کا ہاتھ بٹایا اور کپوزنگ کے مراحل میں تو جوانوں کے کھانے پینے اور دیگر سہولیات کا خیال رکھا۔اللہ تعالیٰ ہر دو کو نیک جزاء سے نوازے اور ان کا ہر آن حامی و ناصر ہو اور اس مبارک کام کے صدقے انہیں اور ان کی اولاد کو دینی و دنیاوی برکات ،ترقیات و نعماء سے مالا مال کرے۔آمین۔میں لجنہ کی طرف سے تمام ان مہرات اور کمپوزنگ کرنے والے دوست احباب و خواتین کا بھی شکر یہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے کسی نہ کسی رحم میں اس خدمت میں اپنا حصہ ڈالا۔کمپوزنگ کے مراحل کے دوران یہ بات میرے علم میں آئی کہ بعض خدام کو اُردو کمپوزنگ یا تو آتی نہ تھی یا اس سے پوری طرح