700 احکام خداوندی — Page 59
59 تمام رسل نے ایک خدا کی عبادت کا حکم دیا إِذْ جَاءَ تُهُمُ الرُّسُلُ مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ وَمِنْ خَلْفِهِمْ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا اللَّهَ ( حم السجدة : ۱۵) جب اُن کے پاس اُن کے سامنے بھی اور اُن سے پہلے زمانوں میں بھی پیغمبر آتے رہے کہ اللہ کے سواکسی کی عبادت نہ کرو۔وسْئَلُ مَنْ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رُّسُلِنَا أَجَعَلْنَا مِنْ دُونِ الرَّحْمَنِ الِهَةٌ يُعْبَدُونَة (الزخرف : ۴۶) اور جن رسولوں کو ہم نے تجھ سے پہلے بھیجا، اُن سے پوچھ کیا ہم نے رحمن (خدا) کے سوا اور معبودوں کا بھی ( اپنی کتابوں میں ) ذکر کیا تھا؟ جن کی عبادت کی جاتی تھی۔کے رہے الاحقاف : ۲۲ - النحل ۳۷ (آل عمرن : ٢٥) اہل کتاب کو خدائے واحد کی عبادت اور شریک نہ بنانے کا حکم قُل يأهْلَ الْكِتَبِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَّ لَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اللَّهِ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُولُوا اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُونَO تو کہہ دے اے اہل کتاب! اس کلمہ کی طرف آجاؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان مشترک ہے کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی چیز کو اُس کا شریک ٹھہرائیں گے اور ہم میں سے کوئی کسی دوسرے کو اللہ کے سوارت نہیں بنائے گا۔پس اگر وہ پھر جائیں تو تم کہہ دو کہ گواہ رہنا کہ یقینا ہم مسلمان ہیں۔(نوٹ: اس آیت کے آخری الفاظ میں ایک حکم یوں بھی ہے ) اہل کتاب کے پھر جانے پر انہیں گواہ بھہرانا کہ ہم مسلمان ہیں۔37 19 38