700 احکام خداوندی

Page 559 of 615

700 احکام خداوندی — Page 559

559 1 اور سب حمد اللہ ہی کی ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔برگزیدہ بندگانِ خدا پر سلامتی کی دعا اَلْحَمْدُ لِلَّهِ وَسَلَمٌ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَى (النمل : ٦٠ ) سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے اور سلام ہو اُس کے بندوں پر جنہیں اُس نے چن لیا۔در بابر خداوندی سے فیصلہ طلبی کی دُعا اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ عَلِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ أَنْتَ تَحْكُمُ بَيْنَ عِبَادِكَ فِي مَا كَانُوا فِيْهِ يَخْتَلِفُونَ O (الزمر:۴۷) اے اللہ ! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے! غیب اور حاضر کو جانے والے ! تو ہی اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کرے گا ( ہر ) اُس معاملہ میں جس میں وہ اختلاف کرتے ہیں۔اہل علم مومن کلام الہی سُن کر بارگاہ الوہیت میں سجدہ ریز ہو کر اپنے ایمان کا اظہار کرتے ہوئے یہ دُعا کرتے ہیں ا سُبُحْنَ رَبَّنَا إِنْ كَانَ وَعْدُ رَبِّنَا لَمَفْعُولًا (بنی اسرائیل: ۱۰۹) ہمارا رب پاک ہے یقینا ہمارے رب کا وعدہ تو بہر حال پورا ہوکر رہنے والا ہے۔تلافی کو تاہی کے لئے صبح و شام پڑھنے کی دُعا فَسُبْحَنَ اللهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ وَلَهُ الْحَمْدُ فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَ عَشِيًّا وَحِينَ تُظْهِرُوْنَ يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيَ وَيُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَكَذَلِكَ تُخْرَجُونَ ) (الروم :۲۰۰۱۸) پس اللہ ( ہر حال میں ) پاک ہے اُس وقت بھی جب تم شام میں داخل ہوتے ہو اور اس وقت بھی جب تم صبح کرتے ہو۔اور سب تعریف اُسی کی ہے آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی ، اور رات کو بھی اور اُس وقت بھی جب تم دو پہر گزارتے ہو۔وہ مردہ سے زندہ کو نکالتا ہے اور زند : سے مُردہ کو نکالتا ہے اور زمین کو اُس کی موت کے بعد زندہ کر دیتا ہے اور اس طرح تم بھی نکالے جاؤ گے۔