700 احکام خداوندی

Page 557 of 615

700 احکام خداوندی — Page 557

557 قَدِيرَ تُولِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَتُولِجُ النَّهَارَ فِي الَّيْلِ وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ (ال عمرن : ۲۸۰۲۷) اے میرے اللہ ! سلطنت کے مالک ! تو جسے چاہے فرمانروائی عطا کرتا ہے اور جس سے چاہے فرمانروائی چھین لیتا ہے۔اور تو جسے چاہے عزت بخشتا ہے اور جسے چاہے ذلیل کر دیتا ہے۔خیر تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔یقینا تو ہر چیز پر جسے تو چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔تو رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے۔اور تُو مُردہ سے زندہ نکالتا ہے اور زندہ سے مُردہ نکالتا ہے۔اور تو جسے چاہتا ہے بغیر حساب کے رزق عطا کرتا ہے۔فیصلہ بر حق طلب کرنے کی دُعا۔آنحضرت ﷺ کو جب کوئی جنگ در پیش ہوتی تو آپ یہ دُعا پڑھتے حمله رَبِّ احْكُمُ بِالْحَقِّ وَرَبُّنَا الرَّحْمَنُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ 6 (الانبياء :١١٣) اے میرے رب ! تو حق کے ساتھ فیصلہ کر۔اور ہمارا رب وہ رحمان ہے جس سے مدد کی استدعا کی جاتی ہے اُس کے خلاف جو تم باتیں بناتے ہو۔شکر نعمت، اعمال صالحہ اور اصلاح اولاد کی دُعا (الاحقاف : ١٦ ) حملها ربِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَى وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَهُ وَأَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي إِنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِينَ ) اے میرے رب مجھے توفیق عطا کر کہ میں تیری اُس نعمت کا شکر یہ ادا کر سکوں جو تو نے مجھ پر اور میرے والدین پر کی اور ایسے نیک اعمال بجالاؤں جن سے تو راضی ہو اور میرے لئے میری ذریت کی بھی اصلاح کردے۔یقیناً میں تیری ہی طرف رجوع کرتا ہوں اور بلاشبہ میں فرمانبرداروں میں سے ہوں۔