700 احکام خداوندی

Page 556 of 615

700 احکام خداوندی — Page 556

556 اے میرے رب ! بخش دے اور رحم کر اور تو رحم کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔ظالم بستی والوں کے ظلم سے بچنے اور ہجرت کی دُعا رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْ هَذِهِ الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ أَهْلُهَا ۚ وَاجْعَلْ لَنَا مِنْ لَّدُنكَ وَلِيًّا واجْعَلْ لَّنَا مِن لَّدُنكَ نَصِيرًا (النساء:۷۶) اے ہمارے رب ! تو ہمیں اس بستی سے نکال جس کے رہنے والے ظالم ہیں اور ہمارے لئے اپنی جناب سے کوئی سر پرست بنادے اور ہمارے لئے اپنی جناب سے کوئی مددگار مقرر کر۔قوت اور طاقت پا کر ظلم سے بچنے کی دُعا ل رَبِّ إِمَّا تُرِيَنِيَ مَا يُوعَدُونَ رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِي فِي الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ (المؤمنون : ۹۵،۹۴) اے میرے رب ! اگر تو مجھے وہ دکھا ہی دے جس سے اُن کو ڈرایا جاتا ہے ( تو یہ ایک التجا ہے ) اے میرے رب ! پس مجھے ظالم قوم میں سے نہ بنا دینا۔وساوس شیطانی سے بچنے کی دعا حمل رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَرْتِ الشَّيطِيْنِ ) وَأَعُوذُبِكَ رَبِّ أَنْ يَحْضُرُونِ (المؤمنون: ۹۸ ، ۹۹ ) اے میرے رب ! میں شیطانوں کے وسوسوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔اور (اس بات سے ) میں تیری پناہ مانگتا ہوں اے میرے رب ! کہ وہ میرے قریب پھنکیں۔آنحضرت ﷺ کو اپنے فیصلوں میں انہیں نور عطا کرنے اور علمی ترقی کے لئے یہ دعا سکھلائی گئی رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا 0 (110:26) اے میرے رب ! مجھے علم میں بڑھا دے۔قرض سے نجات اور فراخی رزق کے لئے دُعا لا اللَّهُمَّ مَلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنزِعُ الْمُلُكَ مِمَّنْ تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ