700 احکام خداوندی — Page 555
555 1 اے ہمارے رب! ہمارا مواخذہ نہ کر اگر ہم بھول جائیں یا ہم سے کوئی خطا ہو جائے۔اور اے ہمارے رب ! ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈال جیسا ہم سے پہلے لوگوں پر (ان کے گناہوں کے نتیجہ میں ) تو نے ڈالا۔اور اے ہمارے رب ! ہم پر کوئی ایسا بوجھ نہ ڈال جو ہماری طاقت سے بڑھ کر ہو۔اور ہم سے در گزر کر اور ہمیں بخش دے۔اور ہم پر رحم کر۔تو ہی ہمارا والی ہے۔پس ہمیں کا فرقوم کے مقابل پر نصرت عطا کر۔گناہوں سے بخشش اور عذاب الہی سے بچنے کی دعا رَبَّنَا إِنَّنَا امَنَّا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِة (آل عمرن : ۱۷ ) اے ہمارے رب ! یقیناً ہم ایمان لے آئے۔پس ہمارے گناہ بخش دے اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔گناہ گاروں کے لئے بخشش مانگنے کی دُعا O إِن تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ ، وَإِن تَغْفِرْلَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ 0 (المائدة : ١١٩ ) اگر تو انہیں عذاب دے تو آخر یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انہیں معاف کر دے تو یقینا تو کامل غلبہ والا ( اور ) حکمت والا ہے۔حصول مغفرت اور کینہ سے دُور رہنے کی دُعا (الحشر: ) ) ) رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِيْنَ سَبَقُونَا بِالْإِيْمَانِ وَلَا تَجْعَلُ فِي قُلُوْبِنَا غِلًا لِلَّذِينَ اسَنُوا رَبَّنَا إِنَّكَ رَءُ وَفٌ رَّحِيمٌ هُ اے ہمارے رب! ہمیں بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی جو ایمان میں ہم پر سبقت لے گئے اور ہمارے دلوں میں اُن لوگوں کے لئے جو ایمان لائے کوئی کینہ نہ رہنے دے۔اے ہمارے رب القينا تو بہت شفیق ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔رحم و بخشش کی دعا رَبِّ اغْفِرُ وَ ارْحَمْ وَ أَنْتَ خَيْرُ الرَّحِمِينَ ) (المؤمنون : ١١٩ )