700 احکام خداوندی — Page 551
551 وہ عارضی ٹھکانے کے طور پر بھی بہت بُری ہے اور مستقل ٹھکانے کے طور پر بھی۔عبادالرحمن نیک اہل واعیال کے حصول اور اُن کے لئے اچھا نمونہ بنے کی دُعا ان الفاظ میں کرتے ہیں ما رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًاO (الفرقان : ۷۵) اے ہمارے رب ! ہمیں اپنے جیون ساتھیوں اور اپنی اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا کر اور ہمیں متقیوں کا امام بنا دے۔اصحاب اعراف ( کامل مومن ) ظالموں کا انجام دیکھ کر ظلم سے بچنے کی یہ دعا کرتے ہیں حمد ربَّنَا لَا تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظَّلِمِيْنَ 6 (الاعراف : ۴۸) اے ہمارے رب ! ہمیں ظالم لوگوں میں سے نہ بنانا۔مؤمن روحانی ترقیات اور مغفرت الہی کے لئے یہ دُعا کرتے ہیں رَبَّنَا أَنهِمُ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْلَنَا ، إِنَّكَ عَلى كُلِّ شَيْ ءٍ قَدِيرٌ (التحريم: ٩) اے ہمارے رب ! ہمارے لئے ہمارے نور کو مکمل کر دے اور ہمیں بخش دے۔یقینا تو ہر چیز پر جسے تو چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔اصحاب کہف نے توحید کی حفاظت کے لئے غاروں میں روپوش ہو کر رحمت باری اور حصول کامیابی کی یہ دعا کی رَبَّنَا ابْنَا مِنْ لَّدُنكَ رَحْمَةً وَ هَتِيُّ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا (الكيف : ١١) اے ہمارے رب ! ہمیں اپنی جناب سے رحمت عطا کر اور ہمارے معاملے میں ہمیں ہدایت عطا کر۔مومن بندے مصیبت کے وقت یا کوئی چیز کھو جانے پر یہ دُعا پڑھتے ہیں إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجَعُونَ ہم یقینا اللہ ہی کے ہیں اور ہم یقیناً اُسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔مومن بندے مغفرت اور رحم مانگنے کی یہ دُعا بہت کثرت سے کرتے ہیں (البقرة: ۱۵۷) رَبِّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنتَ خَيْرُ الرَّحِمِينَ ) (المؤمنون :١١٠)