700 احکام خداوندی — Page 552
552 اے ہمارے رب! ہم ایمان لے آئے۔پس ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو رحم کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔مسیح ناصری کے حواریوں نے مسیح کا انکار دیکھ کر یہ دعا کی م رَبَّنَا امَنَّا بِمَا أَنْزَلْتَ وَ اتَّبَعْنَا الرَّسُوْلَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّهِدِينَ (آل عمرن: ۵۴) اے ہمارے رب! ہم اس پر ایمان لے آئے جو تو نے اُتارا اور ہم نے رسول کی پیروی کی۔پس ہمیں ( حق کی ) گواہی دینے والوں میں لکھ دے۔مخلص اور نیک گروہ کے اقرار ایمان اور حصول صالحیت کے لئے یہ دعا قرآن کریم نے محفوظ کی ہے حمد رَبَّنَا آمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّهِدِينَ اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے پس ہمیں گواہی دینے والوں میں تحریر کرلے۔فرشتگان عرش کی مومنوں کے حق میں عاجزانہ دعائیں (المائدة : ۸۴) حمد ربننَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَّحْمَةً وَعِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِينَ تَابُوا وَاتَّبَعُوْا سَبِيْلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيْمِ O رَبَّنَا وَأَدْخِلُهُمُ جَنَّتِ عَدْنٍ الَّتِي وَعَدَتْهُمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّتِهِمُ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيمُ وَقِهِمُ السَّيَاتِ * وَمَنْ تَقِ السَّيَاتِ يَوْمَئِذٍ فَقَدْرَ حِمْتَهُ وَذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ (المؤمن: ١٠،٨ ) اے ہمارے رب ! تو ہر چیز پر رحمت اور علم کے ساتھ محیط ہے۔پس وہ لوگ جنہوں نے توبہ کی اور تیری راہ کی پیروی کی اُن کو بخش دے اور اُن کو جہنم کے عذاب سے بچا۔اور اے ہمارے رب ! انہیں اُن دائگی جنتوں میں داخل کر دے جن کا تو نے اُن سے وعدہ کر رکھا ہے اور انہیں بھی جوان کے باپ دادا اور ان کے ساتھیوں اور اُن کی اولاد میں سے نیکی اختیار کرنے والے ہیں۔یقینا تو ہی کال غلبہ والا (اور ) بہت حکمت والا ہے۔اور انہیں بدیوں سے بچا۔اور جسے تو نے اُس دن بدیوں (کے نتائج) سے بچایا تو یقیناً تو نے اُس پر بہت رحم کیا اور یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔