700 احکام خداوندی

Page 549 of 615

700 احکام خداوندی — Page 549

549 يُؤْمِنُوا حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيْمَ 0 (یونس: ۸۹) اے ہمارے رب ! یقیناً تو نے فرعون کو اور اس کے سرداروں کو اس دنیوی زندگی میں ایک بڑی زینت اور اموال دیئے ہیں۔اے ہمارے رب ! ( کیا ) اس لئے کہ وہ تیری راہ سے (لوگوں کو ) بھٹکا دیں۔اے ہمارے رب! ان کے اموال برباد کر دے اور ان کے دلوں پر سختی کر۔پس وہ ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک کہ درد ناک عذاب دیکھ لیں۔قومِ موسیٰ نے ارض مقدسہ میں جب داخل ہونے سے انکار کر دیا تو حضرت موسی علیہ السلام نے نا فرمان قوم کے مقابل نشان طلب کرنے کی ان الفاظ میں دُعا کی: رَبِّ إِنِّي لَا أَمْلِكُ إِلَّا نَفْسِي وَأَخِي فَافُرُقْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقَوْمِ الْفَسِقِينَ O (المائدة : ۲۶) اے میرے رب ! یقینا میں کسی پر اختیار نہیں رکھتا سوائے اپنے نفس اور اپنے بھائی کے۔پس ہمارے درمیان اور فاسق قوم کے درمیان فرق کر دے۔حضرت موسی علیہ السلام نے الٹمی تجلی کی تاب نہ لا کر بے ہوشی سے افاقہ کے بعد در بارالہی میں رجوع اور کامل ایمان کے اظہار کی دُعالوں کی : سُبحنَكَ تُبْتُ إِلَيْكَ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ O (الاعراف : ۱۴۴) پاک ہے تو۔میں تیری طرف تو بہ کرتے ہوئے آتا ہوں اور میں مومنوں میں اول نمبر پر ہوں۔1298 حضرت مسیح ناصری کی دُعائیں حضرت میں علیہ السلام نے اپنے حواریوں کے اصرار پر رزق کے حصول اور فراوانی کی یہ دعا کی: اللَّهُمَّ رَبَّنَا أَنْزِلُ عَلَيْنَا مَآئِدَةً مِنَ السَّمَاءِ تَكُونُ لَنَا عِيْدًا لَّأَوَّلِنَا وَ آخِرِنَا (المائدة : ۱۱۵) وَايَةٌ مِنكَ وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَيْرُ الرَّزِقِينَ اے اللہ ہمارے رب ! ہم پر آسمان سے (نعمتوں کا ) دستر خوان اُتار جو ہمارے اولین اور ہمارے