700 احکام خداوندی

Page 547 of 615

700 احکام خداوندی — Page 547

547 حضرت موسیٰ علیہ السلام کو جب اپنے خلاف قتل کے منصوبہ کی اطلاع ملی تو آپ نے ظالم بستی چھوڑتے وقت یہ دعا کی: ☆ رَبِّ نَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ ة (القصص: ۲۲) اے میرے رب : مجھے ظالم قوم سے نجات بخش۔حضرت موسی علیہ السلام نے کوہ طور پر خدا کو اپنا کفیل بنا کر حصول مغفرت ورحمت کی یہ دُعا کی : أنتَ وَلِيْنَا فَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنتَ خَيْرُ الْغَفِرِينَ ) (الاعراف: ۱۵۲) تو ہی ہمار اولی ہے پس ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو بخشنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔دو جھگڑنے والوں کو چھڑاتے وقت حضرت موسی علیہ السلام کے ہاتھوں ایک شخص ہلاک ہو گیا تو آپ نے یہ دعا کی: حمد رببِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْلِي اے میرے رب ! یقینا میں نے اپنی جان پر ظلم کیا۔پس مجھے بخش دے۔اس نادانستہ قتل پر حضرت موسی علیہ سلام نے بخشش کی دعامیہ کی (القصص: ۱۷) حمارَبِّ مَا أَنْعَمْتَ عَلَى فَلَنْ أَكُونَ ظَهِيرًا لِلْمُجْرِمِينَ ) (القصص:۱۸) اے میرے رب ! اس وجہ سے کہ تو نے مجھ پر انعام کیا میں آئندہ کبھی مجرموں کا مددگار نہیں بنوں گا۔حضرت موسی علیہ السلام کی غیر حاضری کے دوران بنی اسرائیل کے بچھڑے کو معبود بنا لینے پر جب سرزنش ہوئی تو قوم نے نادم ہو کر یہ دعا کی: لَئِن لَّمْ يَرْحَمْنَا رَبُّنَا وَيَغْفِرْلَنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ O (الاعراف: ۱۵۰) اگر ہمارے رب نے ہم پر رحم نہ کیا اور ہمیں بخش نہ دیا تو ہم ضرور نقصان اُٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔اس موقع پر حضرت موسی علیہ السلام نے اپنے لئے اور اپنے بھائی ہارون کی مغفرت کے لئے یہ دعا کی: رَبِّ اغْفِرْلِي وَلِأَخِي وَأَدْخِلْنَا فِي رَحْمَتِكَ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّحِمِينَ ) (الاعراف : ۱۵۲)