700 احکام خداوندی — Page 546
1 546 1296 حضرت لوط کی دعائیں حضرت لوط علیہ السلام نے اپنی قوم کو جب غیر اخلاقی حرکتوں سے باز رہنے کی تلقین کی تو انہوں نے کہا کہ اگر تو سچا ہے تو ہم پر عذاب لے آ۔تب حضرت کوط علیہ السلام نے اس منکر قوم کے مقابل پریوں دعا کی: رَبِّ انْصُرْنِي عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِينَ 6 اے میرے رب ! اس فساد کرنے والی قوم کے خلاف میری مدد کر۔(العنكبوت : ۳۱) حضرت لوط علیہ السلام کی قوم نے نصیحت کے جواب میں ملک بدر کر دینے کی دھمکی جب دی تو آپ نے ان الفاظ میں بد اعمال قوم کے بداثرات سے بچنے کی دعا کی: ☆ رَبِّ نَجْنِي وَأَهْلِى مِمَّا يَعْمَلُونَ O اے میرے رب ! مجھے اور میرے اہل کو اُس سے نجات بخش جو وہ کرتے ہیں۔1297 حضرت موسیٰ اور قوم کی دعائیں (الشعراء : ١٧٠ ) حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم کی دُنیا و آخرت کی بھلائی کے لئے یہ دعا کی: حمد وَاكْتُبُ لَنَا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ إِنَّا هُدْنَا إِلَيْكَ (الاعراف: ۱۵۷) اور ہمارے لئے اس دنیا میں بھی حسنہ لکھ دے اور آخرت میں بھی۔یقینا ہم تیری طرف (توبہ کرتے ہوئے ) آگئے ہیں۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مقابلہ پر دربار فرعون میں جادو گروں نے عاجز آکر ایمان لانے کے بعد ثابت قدمی کے لئے یہ دعا کی: ا رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَ تَوَفَّنَا مُسْلِمِيْنَ (الاعراف: ۱۲۷ ) | اے ہمارے رب ! ہم پر صبر انڈیل اور ہمیں مسلمان ہونے کی حالت میں وفات دے۔