700 احکام خداوندی

Page 545 of 615

700 احکام خداوندی — Page 545

545 حضرت زکریا علیہ السلام نے آخری عمر میں حصول اولاد کے لئے اس خوبصورت انداز میں دُعا کی: رَبِّ إنّى وَهَنَ الْعَظمُ سِينِي وَاشْتَعَلَ الرَّأْسُ شَيْبًا وَلَمْ أَكُنْ بِدُعَائِكَ رَبِّ شَقِيًّا 0 (مریم: ۵) اے میرے رب ا یقیناً میری ہڈیاں کمزور پڑ گئی ہیں اور سر بڑھاپے سے بھڑک اٹھا ہے۔پھر بھی میرے رب ! میں تجھ سے دعا مانگتے ہوئے کبھی بد نصیب نہیں ہوا۔حضرت زکریا علیہ اسلام کی تنہائی سے نجات اور اولاد سے بہتر وارث پیدا ہونے کی دُعا: رب لا تذرني فردا وانت خير الورثين اے میرے رب ! مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تو سب وارثوں سے بہتر ہے۔1294 حضرت ایوب کی دُعا حضرت ایوب علیہ السلام نے بیماری سے نجات کی دعا ان الفاظ میں کی: (الانبياء : ٩٠) أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّحِمِينَ (الانبياء : ۸۴) کہ مجھے سخت اذیت پہنچی ہے اور تو رحم کرنے والوں میں سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔1295 حضرت طالوت کی دعا حضرت طالوت علیہ السلام ( جدعون ) کی اپنے دشمن طاغوت کے مقابل ثبات قدمی کی دُعا: رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَّ ثَبَتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِيْنَ ) (البقرة : (۲۵) اے ہمارے رب ! ہم پر صبر نازل کر اور ہمارے قدموں کو ثبات بخش اور کا فرقوم کے خلاف ہماری مدد کر۔