700 احکام خداوندی — Page 544
1 544 1291 حضرت یونس کی دعا حضرت یونس علیہ السلام نے مچھلی کے پیٹ میں مصیبت سے نجات کے لئے یہ دُعا کی: ہے لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَنَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّلِمِينَ ) (الانبياء :۸۸) کوئی معبود نہیں تیرے سوا۔تو پاک ہے۔یقینا میں ہی ظالموں میں سے تھا۔1292 حضرت یوسف کی دعا حضرت یوسف علیہ السلام نے حکومت ملنے اور والدین سے ملاقات پر شکرانہ کے طور پر یہ دعا کی جس میں خاتمہ بالخیر کی دعا شامل ہے: رَبِّ قَدْ آتَيْتَنِي مِنَ الْمُلْكِ وَعَلَّمْتَنِي مِنْ تَأْوِيلِ الْأَحَادِيثِ فَاطِرَ السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ " أنتَ وَلِي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ، تَوَفَّنِي مُسْلِمًا و (يوسف : ۱۰۲) الْحِقْنِي بِالصَّلِحِينَ ) اے میرے رب ! تو نے مجھے امور سلطنت میں سے حصہ دیا اور باتوں کی اصلیت سمجھنے کا علم بخشا۔اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے ! تو دنیا اور آخرت میں میرا دوست ہے۔مجھے فرمانبردار ہونے کی حالت میں وفات دے اور مجھے صالحین کے زمرہ میں شامل کر۔1233 حضرت زکریا کی دعائیں حضرت زکریا علیہ السلام نے پاکیزہ اولاد کے حصول کی دُعالوں کی : ما رَبِّ هَبْ لِي مِن لَّدُنكَ ذُرِّيَّةٌ طَيِّبَةٌ إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ (آل عمران: ٣٩) اے میرے رب ! مجھے اپنی جناب سے پاکیزہ ریت عطا کر۔یقینا تو بہت دعا سننے والا ہے۔