700 احکام خداوندی

Page 543 of 615

700 احکام خداوندی — Page 543

1289 حضرت سلیمان کی دعائیں 543 حضرت سلیمان علیہ السلام نے غیر معمولی حکومت و طاقت کے حصول اور بڑے بڑے سرکشوں کو مطیع کرنے کے لئے ان الفاظ میں دعا کی: حم رَبِّ اغْفِرْلِي وَهَبْ لِي سُلَكًا لَّا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي ۚ إِنَّكَ أَنْتَ (ص: ۳۶) الْوَهَّابُ ) اے میرے رب ! مجھے بخش دے اور مجھے ایک ایسی سلطنت عطا کر کہ میرے بعد اُس پر اور کوئی نہ بچے۔یقینا تو ہی بے انتہا عطا کرنے والا ہے۔وادی نملہ کے پاس سے گزرنے پر جب قوم حضرت سلیمان علیہ السلام کی ہیت کو دیکھ کر اپنے گھروں میں داخل ہو گئی تو آپ نے اللہ کی عنایت پر شکریہ ادا کرنے ، نیک اعمال بجالانے اور عبادالصالحین میں شمار کئے جانے کے لئے یہ دُعا کی: حمله رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَى وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَهُ وَأَدْخِلْنِي بِرَحْمَتِكَ فِي عِبَادِكَ الصَّلِحِيْنَ O (النمل : ٣٠ ) اے میرے رب ! مجھے توفیق بخش کہ میں تیری نعمت کا شکر ادا کروں جو تُو نے مجھ پر کی اور میرے ماں باپ پر کی اور ایسے نیک اعمال بجالاؤں جو تجھے پسند ہوں۔اور تو مجھے اپنی رحمت سے اپنے نیکو کار بندوں میں داخل کر۔1290 حضرت شعیب کی دُعا حضرت شعیب علیہ السلام نے قوم کی ہدایت سے مایوس ہو کر بچے فیصلہ اور فتح مندی کے لئے یہ دعا کی: ما رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنتَ خَيْرُ الْفَتِحِيْنَ O (الاعراف: ٩٠) اے ہمارے رب ! ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر دے اور تو فیصلہ کرنے دالوں میں سب سے بہتر ہے۔