700 احکام خداوندی

Page 542 of 615

700 احکام خداوندی — Page 542

542 حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے اور اولاد کے قیام عبادت اور والدین نیز تمام مردوں و عورتوں کے حق میں بخشش کی دُعایوں کی : حمله رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلُ دُعَاءِ O رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُ (ابرهیم : ۴۱، ۴۲) اے میرے رب ! مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری نسلوں کو بھی۔اے ہمارے رب! اور میری دعا قبول کر۔اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو بھی اور مومنوں کو بھی جس دن حساب بر پا ہو گا۔حضرت ابراہیم علیہ اسلام کی قوت فیصلہ صالحیت، نیک شہرت اور جنت کے حصول کی دُعا: حمله رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَالْحِقْنِي بِالصَّلِحِيْنَ ) وَاجْعَلْ لِي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ وَاجْعَلْنِي مِنْ وَرَثَةٍ جَنَّةِ النَّعِيمِ (الشعراء: ۸۴-۸۶) | اے میرے رب! مجھے حکمت عطا کر اور مجھے نیک لوگوں میں شامل کر۔اور میرے لئے آخرین میں سچ کہنے والی زبان مقدر کر دے۔اور مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں میں سے بنا۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے آگ میں ڈالتے وقت خدا تعالیٰ کی کفایت کے نصیب ہونے کی بیدعا کی: حمد حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ 0 ہمیں اللہ کافی ہے اور کیا ہی اچھا کارساز ہے۔(آل عمران : ۱۷۴ ) 1288 حضرت یعقوب کی دُعا حضرت یعقوب علیہ السلام کی رنج و الم سے نجات کی دُعا ہمیں قرآن میں ان الفاظ میں ملتی ہے: إِنَّمَا أَشْكُوابَتِي وَ حُزْنِي إِلَى اللَّهِ میں تو اپنے رنج و الم کی صرف اللہ کے حضور فریاد کرتا ہوں۔(يوسف:۸۷)