700 احکام خداوندی

Page 541 of 615

700 احکام خداوندی — Page 541

541 اور اے ہمارے رب ! ہمیں اپنے دو فرمانبردار بندے بنادے اور ہماری ذریت میں سے بھی اپنی ایک فرمانبردار است ( پیدا کر دے)۔اور ہمیں اپنی عبادتوں اور قربانیوں کے طریق سکھا اور ہم پر تو بہ قبول کرتے بوجھک جا۔یقینا تو ہی بہت توبہ قبول کرنے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔تعمیر بیت اللہ کے وقت عبادات اور دعاؤں کی قبولیت کے لیے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے یہ دُعا کی: رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ O (البقرة: ١٢٨ ) اے ہمارے رب! ہماری طرف سے قبول کر لے۔یقینا تو ہی بہت سننے والا ( اور ) دائی علم رکھنے والا ہے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی اولاد کی دینی و دنیوی ترقیات کے لئے یہ دعا کی: Y حم رَبَّنَا إِنِّي أَسْكَنتُ مِنْ ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْعٍ عِنْدَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّمِ رَبَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلوةَ فَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِنَ النَّاسِ تَهْوِي إِلَيْهِمْ وَارْزُقْهُمْ مِّنَ الثَّمَرَاتِ لَعَلَّهُمْ يَشْكُرُونَ ) اے ہمارے رب ! یقینا میں نے اپنی اولاد میں سے بعض کو ایک بے آب و گیاہ وادی میں تیرے معزز گھر کے پاس آباد کر دیا ہے۔اے ہمارے رب ! تا کہ وہ نماز قائم کریں۔پس لوگوں کے دلوں (ابرهیم : ۳۸) کو ان کی طرف مائل کر دے اور انہیں پھلوں میں سے رزق عطا کرتا کہ وہ شکر کریں۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے مشن کو جاری رکھنے کے لئے اللہ تعالی کے حضور صالح اولاد کے حصول کی دُعا ان الفاظ میں کی: ربِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّلِحِيْنَ O اے میرے رب ! مجھے صالحین میں سے (وارث ) عطا کر۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اولاد کی دینی و دنیوی ترقیات کے لیے یہ دعا کی: (الششت : ١٠١) م رَبِّ اجْعَلْ هَذَا الْبَلَدَ آمِنًا وَاجْنُبْنِي وَبَنِيَّ أَنْ نَّعْبُدَ الْأَصْنَامَ (ابرهيم: ۳۶) اے میرے رب ! اس شہر کو امن کی جگہ بنادے اور مجھے اور میرے بیٹوں کو اس بات سے بچا کہ ہم بتوں کی عبادت کریں۔