700 احکام خداوندی — Page 540
1 540 1287 حضرت ابراہیم کی دعائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے مولیٰ کے حضور سب کچھ پیش کرنے کی دُعا ان الفاظ میں کی: رَبَّنَا عَلَيْكَ تَوَكَّلْنَا وَإِلَيْكَ أَنَّبُنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ 0 (الممتحنة : ٥) اے ہمارے رب ! تجھ پر ہی ہم تو کل کرتے ہیں اور تیری طرف ہی ہم جھکتے ہیں اور تیری طرف ہی لوٹ کر جانا ہے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے تعمیر بیت اللہ کے وقت شہر کے پُر امن رہنے اور باشندوں کو رزق ملنے کے بارہ میں یہ دُعا کی: حمد رب اجْعَلْ هَذَا بَلَدًا آمِنًا وَارْزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ مَنْ آمَنَ مِنْهُمْ بِاللَّهِ (البقرة : ١٢٧ ) وَالْيَوْمِ الْآخِرِ اے میرے رب ! اس کو ایک پر امن اور امن دینے والا شہر بنادے اور اس کے بسنے والوں کو جوان میں سے اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لائے ہر قسم کے پھلوں میں سے رزق عطا کر۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے تعمیر بیت اللہ کے وقت بنی نوع انسان کی ہدایت کے لئے یہ عظیم الشان دعا کی: حمد ربنا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ O (البقرة : ١٣٠ ) | اور اے ہمارے رب ! تو اُن میں انہی میں سے ایک عظیم رسول مبعوث کر جوان پر تیری آیات کی تلاوت کرے اور انہیں کتاب کی تعلیم دے اور (اس کی ) حکمت بھی سکھائے اور اُن کا تزکیہ کر دے۔یقینا تو ہی کامل غلبہ والا ( اور ) حکمت والا ہے۔تعمیر بیت اللہ کے وقت حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ایک اور جامع دعا: عما رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةٌ مُّسْلِمَةٌ لَّكَ " وَآرِنَا مَنَاسِكَنَا وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ 0 (البقرة : ۱۲۹)