700 احکام خداوندی — Page 54
25 54 بے جان بت نہ نفع پہنچا سکتے ہیں نہ نقصان وَلَئِن سَأَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمَوَاتِ وَالْاَرْضَ لَيَقُولُنَّ الله : قُلْ أَفَرَءَ يُتم مَّا تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ إِنْ أَرَادَنِيَ اللَّهُ بِضُرٍ هَلْ هُنَّ كَشِفْتُ ضُرَةٍ أَوْ أَرَادَنِي بِرَحْمَةٍ هَلْ هُنَّ مُمْسِكَتَ رَحْمَتِهِ قُل حَسْيَ اللهُ عَلَيْهِ يَتَوَكَّلُ الْمُتَوَكَّلُونَ (الزمر: (۳۹)۔اور اگر تو اُن سے پوچھے کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو وہ ضرور کہیں گے اللہ نے۔تو ان سے کہہ دے کہ سوچو تو سہی کہ اگر اللہ مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو کیا وہ جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو اس کے ( پیدا کردہ) ضر رکو دور کر سکتے ہیں؟ یا اگر وہ میرے متعلق رحمت کا ارادہ کرے تو کیا وہ اس کی رحمت کو روک سکتے ہیں؟ تو کہہ دے کہ مجھے اللہ کافی ہے۔اسی پر سب تو کل کرنے والے تو کل کرتے ہیں۔وَلَا تَدْعُ مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنْفَعُكَ وَلَا يَضُرُّكَ ۚ فَإِنْ فَعَلْتَ فَإِنَّكَ إِذَا مِّنَ الظَّلِمِينَ (یونس : ۱۰۷) اور اللہ کے سوا اُسے نہ پکار جو نہ تجھے فائدہ دیتا ہے اور نہ نقصان پہنچاتا ہے اور اگر تو نے ایسا کیا تو یقینا تو ظالموں میں سے ہو جائے گا۔الفتح: ١٢ - الانبياء: ۲۷ - الحج : ۱۳ - الفرقان: ۴، ۵۶- بنی اسرائیل: ۵۷- الكهف : ۵۳ 13 26 معبودان باطلہ کو بُرا بھلا کہنے کی ممانعت وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللَّهِ فَيَسُبُوا اللَّهَ عَدْوًا بِغَيْرِ عِلْمٍ كَذلِكَ زَيَّنَّا لِكُلِّ أُمَّةٍ عَمَلَهُمْ ، ثُمَّ إِلَى رَبِّهِمْ مَّرْجِعُهُمْ فَيُنَبِّئُهُمُ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (الانعام : ١٠٩ )