700 احکام خداوندی

Page 53 of 615

700 احکام خداوندی — Page 53

53 ( نوٹ : اس حکم کو سابقہ دو آیات سے ملا کر پڑھنے سے مضمون مزید واضح ہو جاتا ہے ) سبا: ۲۳- فاطر: ۱۵:۱۴ 23 بتوں کے بارے میں پوچھنے کا حکم 24 اللهُ الَّذِى خَلَقَكُمْ ثُمَّ رَزَقَكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْتِيكُمْ هَلْ مِنْ شُرَكَائِكُمْ مَّنْ يَفْعَلُ مِنْ ذَلِكُمْ مِّنْ شَيْ ءٍ سُبُحْنَهُ وَتَعَلَى عَمَّا يُشْرِكُوْنَ (الروم : ۴۱) اللہ وہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا پھر تمہیں رزق عطا کیا پھر وہ تمہیں مارے گا اور وہی تمہیں پھر زندہ کرے گا۔کیا تمہارے شرکاء میں سے بھی کوئی ہے جو ان باتوں میں سے کچھ کرتا ہے؟ وہ بہت پاک ہے اور بہت بلند ہے اُس سے جو وہ شرک کرتے ہیں۔کیابت زیادہ ہدایت یافتہ ہیں کہ اُن کو پو جا جائے یا خدا؟ قُلْ هَلْ مِنْ شُرَكَائِكُمْ مَّنْ يَهْدِى إِلَى الْحَقِّ قُلِ اللَّهُ يَهْدِي لِلْحَقِّ قف (یونس : ۳۶) أَ فَمَنْ يَهْدِى إِلَى الْحَقِّ أَحَقُّ أَنْ يُتَّبَعَ أَمَّنْ لَّا يَهِدِئَ إِلَّا أَنْ يُهْدَى ۚ فَمَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ پوچھ کہ کیا تمہارے شرکاء میں سے کوئی ایسا بھی ہے جو حق کی طرف ہدایت دے؟ کہہ دے اللہ ہی ہے جو حق کی طرف ہدایت دیتا ہے۔پس کیا وہ جو حق کی طرف ہدایت دیتا ہے زیادہ حق رکھتا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے یا وہ جو ہدایت نہیں پاسکتا مگر محض اس صورت میں کہ اسے ہدایت دی جائے ؟ پس تمہیں کیا ہو گیا ہے تم کیسے فیصلے کرتے ہو۔