700 احکام خداوندی

Page 538 of 615

700 احکام خداوندی — Page 538

538 1286 حضرت نوح کی دعائیں حضرت نوح علیہ السلام نے اپنے نا فرمان بیٹے کے حق میں جب دُعا کی تو اللہ تعالیٰ نے یہ دعا سکھلائی: b حمد رَبِّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَسْتَلَكَ مَا لَيْسَ لِي بِهِ عِلْمٌ وَإِلَّا تَغْفِرْلِي وَتَرْحَمُنِي أَكُنْ مِّنَ الْخَسِرِينَ O (هود : ۴۸) اے میرے رب ! یقینا میں اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ تجھ سے وہ بات پوچھوں جس (کے مخفی رکھنے کی وجہ ) کا مجھے کوئی علم نہیں۔اور اگر تو نے مجھے معاف نہ کیا اور مجھ پر رحم نہ کیا تو میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جاؤں گا۔حضرت نوح علیہ السلام نے قوم کے سخت رویہ اور جھوٹا ، مجنون کہلانے پر اپنے رب سے حالت مغلوبیت میں یوں دُعا کی: حمد آنِي مَغْلُوبٌ فَانْتَصِرْ 0 میں یقیناً مغلوب ہوں۔پس میری مدد کر۔(القمر: ١١ ) حضرت نوح علیہ السلام نے قوم سے تنگ آکر فیصلہ کن نشان طلب کرتے ہوئے اپنی جماعت کی نجات کے لئے یوں دُعا کی: رَبِّ إِنَّ قَوْمِي كَذَّبُوْنِ ةٌ فَافْتَحْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَّ نَجِنِي وَمَنْ نَعِيَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَO (الشعراء : ۱۱۹،۱۱۸) اے میرے رب ! میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا ہے۔پس میرے درمیان اور ان کے درمیان واضح فیصلہ کر دے اور مجھے نجات بخش اور اُن کو بھی جو مومنوں میں سے میرے ساتھ ہیں۔حضرت نوح علیہ السلام نے اپنی قوم کے خلاف یوں بددعا کی رَبِّ لَا تَذَرُ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَفِرِينَ دَيَّارًا O إِنَّكَ إِنْ تَذَرْهُمْ يُضِلُّوا عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوا إِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًاO (نوح : ۲۷، ۲۸) اے میرے رب ! کافروں میں سے کسی کو زمین پر بستا ہوا نہ رہنے دے۔یقینا اگر تو ان کو چھوڑ دے