700 احکام خداوندی — Page 537
1285 713 537 اگر تم لوگ چاہتے ہو کہ خیریت سے رہو اور تمہارے گھروں میں امن رہے تو مناسب ہے کہ دُعائیں بہت کرو اور اپنے گھروں کو دُعاؤں سے پر کرو۔جس گھر میں ہمیشہ دُعا ہوتی ہے خدا تعالیٰ اسے برباد نہیں کرتا۔(سید نا حضرت مسیح موعود از ملفوظات جلد ۳، صفحه ۲۳۲) اس ارشاد کی روشنی میں وہ قرآنی دعائیں جو انبیاء نے کیں اور سب سے بڑھ کر ہمارے آقا و مولیٰ سید نا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآنی دعاؤں کا خزانہ ہمارے لئے چھوڑا۔وہ سلیقے ، وہ ڈھب، وہ رنگ اور وہ گر جو دُعاؤں کی قبولیت کے ہمارے لئے رہنما اصول ہیں ، ان پیار بھری اداؤں کو اور اُن قبولیت کی سند پانے والی دُعاؤں کو جاننا ضروری ہے۔اس باب میں وہ تمام دُعا ئیں اور مناجات اس دُعا کے ساتھ درج کی جارہی ہیں کہ اے اللہ! یہ تمام مناجات جو تیرے برگزیدہ بندوں نے اُمت کے لئے کر رکھی ہیں وہ ہم سب کے حق میں قبول فرما۔اور انہی محبت بھرے عاجزانہ الفاظ میں اپنے حضور دست سوال دراز کرنے کی توفیق عطا فرما۔آمین۔حضرت آدم کی دُعا حضرت آدم علیہ السلام نے الہی حکم کے خلاف کھول کر جب شجرہ چکھ لیا تواللہ تعالی نے حصول عفو مغفرت کے لئے یہ دعائیہ کلمات حضرت آدم علیہ السلام کو سکھلائے۔جن کے نتیجہ میں وہ رجوع بر حمت ہوا۔رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْلَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ ) حما سكتة (الاعراف: ۲۴) اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو نے ہمیں معاف نہ کیا اور ہم پر رحم نہ کیا تو ریقینا ہم گھانا کھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔