700 احکام خداوندی

Page 532 of 615

700 احکام خداوندی — Page 532

1 532 708 1280 وفات سے قبل اپنے مال (ورثہ ) سے والدین اور اقرباء کے لئے | خصوصی وصیت كتب عَلَيْكُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَ كُمُ الْمَوْتُ إِنْ تَرَكَ خَيْرَ الْوَصِيَّةُ وَالِدَيْنِ وَالْاَ قُرَبِينَ بِالْمَعْرُونِ (البقرة: ١٨١) تم پر فرض کر دیا گیا ہے کہ جب تم میں سے کسی کو موت آئے اگر وہ کوئی مال ( ورثہ ) چھوڑ رہا ہو تو و : اپنے والدین کے حق میں اور رشتہ داروں کے حق میں دستور کے مطابق وصیت کرے۔(نوٹ: حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نوراللہ مرقدہ نے اس آیت کے تحت foot note میں تحریر فرمایا ہے کہ یہاں مال کی تقسیم کی وصیت مراد نہیں بلکہ وصیت سے مراد عام تاکید ہے کہ احکام الہیہ کے مطابق جائداد تقسیم کی جائے۔اور اگر مال کا کوئی حصہ صدقہ کرنا ہو تو اس کا اظہار کر دے۔ان معنوں میں یہ ایک الگ حکم ہے ) 709 1281 ورثہ کی تقسیم کے وقت اقرباء یتامی مساکین کو کچھ حصہ دینے کی ہدایت وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ أو لُوا الْقُرْبَى وَالْيَتَمَى وَالْمَسَكِيْنُ فَارْزُ قُوْهُمْ سَنْهُ وَتُوْلُوَ الَهُمْ قَوْلًا مَّعْرُوفًا ) (النساء: ٩) اور جب ( ترکہ کی تقسیم پر (ایسے) اقرباء (جن کو قوائد کے مطابق حصہ نہیں پہنچتا اور یتیم اور مسکین بھی آجائیں تو کچھ اس میں سے ان کو بھی دو اور ان سے اچھی بات کہا کرو۔710 1282 ورثہ کی تقسیم مرنے والے کی وصیت اور قرض کی ادائیگی کے بعد ہوگی مِن بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوْصِى بِهَا أَوْ دَيْنٍ وصیت کی ادائیگی کے بعد جو اس نے کی ہو یا قرض چکانے کے بعد۔(النساء: ١٢ )