700 احکام خداوندی

Page 530 of 615

700 احکام خداوندی — Page 530

530 (9) 1269 اولا د ہونے کی صورت میں چوتھا حصہ ہے۔1270 (10) مردوں کے ترکہ میں سے اولاد نہ ہونے کی صورت میں بیویوں کے لیے چوتھا حصہ ہے۔1271 (11) اور اولاد ہونے کی صورت میں آٹھواں حصہ بیویوں کا ہے۔(1272 (12) غَيْرَ مُضار کہ کر یہ حکم دیا کہ اس ساری تقسیم میں کسی کو ضرر پہنچانا مقصود نہیں ہونا چاہئے۔707 1273 کلالہ کے بارے میں حکم يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللهُ يُفْتِيكُمْ فِى الْكَلَلَةِ إِنِ امْرُؤٌ هَلَكَ لَيْسَ لَهُ وَلَدٌ وَ لة أُخْتَ فَلَهَا نِصْفُ مَا تَرَكَ ، وَهُوَ يَرِثُهَا إِن لَّمْ يَكُن لَّهَا وَلَدٌ فَإِن كَانَتَا اثْنَتَيْنِ فَلَهُمَا الثُّلُثَنِ مِمَّا تَرَكَ وَإِن كَانُوا إِخْوَةً رِجَالًا وَنِسَاءً فَلِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِ الأَ نَثَيَيْنِ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ أَنْ تَضِلُّوا وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْ ءٍ عَلِيمٌ 6 (النساء: ۱۷۷) وہ تجھ سے فتوئی مانگتے ہیں۔کہہ دے کہ اللہ تمہیں کلالہ کے بارے میں فتویٰ دیتا ہے۔اگر کوئی ایسا مر دمر جائے جس کی اولاد نہ ہو مگر اس کی بہن ہو تو اس بہن کے لئے جو ( ترکہ ) اس نے چھوڑا اس کا نصف ہو گا اور وہ اس (بہن) کا ( تمام تر ) وارث ہو گا اگر اس کے کوئی اولاد نہ ہو۔اگر وہ (بہنیں) دو ہوں تو ان کے لئے اس میں سے دو تہائی ہو گا جو اس نے ( ترکہ) چھوڑا۔اور اگر بہن بھائی مرد اور عورتیں ( ملے جلے ) ہوں تو (ہر) مرد کے لئے دو عورتوں کے برابر حصہ ہوگا۔اللہ تمہارے لئے (بات) کھول کھول کر بیان کرتا ہے کہ مبادا تم گمراہ ہو جاؤ اور اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھتا ہے۔(نوٹ: اس آیت میں کلالہ کی درج ذیل صورتیں بیان ہوئی ہیں) (1) 1274] (2) 1275 ایسا مرد جس کی اولاد نہ ہو مگر بہن ہو مر جائے تو اس بہن کو تر کہ میں سے نصف ملے گا۔اگر بہن مرجائے جس کی اولاد نہ ہو تو بھائی اپنی بہن کے سارے ترکہ کا وارث ہو گا۔1276 (3) اگر دو بہنیں ہوں اور وفات یافتہ بھائی کے ترکہ سے دو تہائی اُن کا ہو گا۔اگر ورثاء میں بہن بھائی ہوں تو مرد کا حصہ دو عورتوں کے برابر ہو گا۔(4) 1277