700 احکام خداوندی

Page 529 of 615

700 احکام خداوندی — Page 529

529 والدین کے لئے اُن میں سے ہر ایک کے لئے اس کے ترکہ میں سے چھٹا حصہ ہے اگر وہ صاحب اولا د ہو۔اور اگر اس کی اولاد نہ ہو اور اس کے والدین نے اس کا ورثہ پایا ہو تو اس کی ماں کے لئے تیسرا حصہ ہے۔اور اگر اس (میت) کے بھائی (بہن ) ہوں تو پھر اس کی ماں کے لئے چھٹا حصہ ہوگا ، وصیت کی ادائیگی کے بعد جو اس نے کی ہو یا قرض چکانے کے بعد۔تمہارے آباء اور تمہاری اولا دے۔تم نہیں جانتے کہ ان میں سے کون نفع پہنچانے میں تمہارے زیادہ قریب ہے۔یہ اللہ کی طرف سے فریضہ ہے۔یقینا اللہ دائمی علم رکھنے والا ہے (اور) حکمت والا ہے۔اور تمہارے لئے اُس میں سے نصف ہو گا جو تمہاری بیویوں نے ترکہ چھوڑا ، اگر ان کی کوئی اولاد نہ ہو۔پس اگر ان کی کوئی اولاد ہو تو تمہارے لئے چوتھا حصہ ہو گا اس میں سے جو اُنہوں نے چھوڑا، وہمیت کی ادائیگی کے بعد جو انہوں نے کی ہد یا قرض چکانے کے بعد۔اور ان کے لئے چوتھا حصہ ہو گا اس میں سے جو تم نے چھوڑا اگر تمہاری کوئی اولاد نہ ہو۔اور اگر تمہاری کوئی اولاد ہو تو اُن ( بیویوں ) کا آٹھواں حصہ ہوگا اس میں سے جو تم نے چھوڑا، وصیت کی ادائیگی کے بعد جو تم نے کی ہو یا قرض چکانے کے بعد۔(نوٹ : ان دو آیات میں ورثہ کی تقسیم کی درج ذیل صورتیں بیان ہوئی ہیں) (1)1261 (2) 1262 (3) 1263 مرد کا حصہ دوعورتوں کے حصہ کے برابر ہے۔اگر اولا دصرف عورتیں ہوں اور ہوں بھی دو سے زائد تو اُن کے لیے ترکہ سے دو تہائی مقرر ہے۔اگر ایک ہی عورت ہو تو ترکہ کا نصف اُس کے لیے ہے۔میت کے صاحب اولاد ہونے کی صورت میں اس کے والدین میں سے ہر ایک کے لیے چھٹا حصہ ہے۔اگر صاحب اولاد نہ ہو اور اس کے ماں باپ ہی وارث ہوں تو اس کی ماں کا تیسرا حصہ ہے۔اور اگر اس کے بھائی بہن موجود ہوں تو اس صورت میں ماں کا چھٹا حصہ مقرر ہے۔یہ تمام حصے دعیت اور قرض کی ادائیگی کے بعد تقسیم ہوں گے۔بیویوں کے ترکہ میں سے اولاد نہ ہونے کی صورت میں مرد کے لیے نصف حصہ ہے۔(4)1264 (5)|1265 (6) 1266 (7) 1267 (8) 1268