700 احکام خداوندی

Page 505 of 615

700 احکام خداوندی — Page 505

505 وہ جب تک تم سے کنارہ کش نہ ہو جائیں اور تمہاری طرف صلح کی طرح نہ ڈالیں اور اپنے ہاتھوں کو روک نہ لیں تو تم انہیں پکڑو اور جہاں کہیں انہیں پاؤ انہیں قتل کرو۔( آیت : ۹۲) 681 1203 منافقین کو نور حاصل کرنے کے مطالبہ پر اپنے اعمال درست کرنے کی ہدایت يَوْمَ يَقُولُ الْمُنفِقُونَ وَالْمُنفِقَت لِلَّذِينَ اسَنُوا انْظُرُوْنَا تَقْتَبِسُ مِنْ نُوْرِكُمْ قِيلَ ارْجِعُزَاوَرَاءَ كُمْ فَالْتَمِسُوانُوَرًا ( الحديد : ۱۴) جس دن منافق مرد اور منافق عورتیں مومنوں سے کہیں گے کہ ذرا ہمارا بھی انتظار کرو ہم تمہارے نور سے روشنی حاصل کر لیں ، اس وقت ان سے کہا جائیگا اپنے پیچھے کی طرف لوٹ جاؤ اور وہاں جا کر نور تلاش کرو۔682 1204 منافقین کی طرح افواہیں پھیلانے کی بجائے صاحب امر کے پاس معاملہ لانے کی تعلیم وَإِذَا جَاءَهُمْ أَمْرَ مِنَ الأمْنِ أَوِ الْخَوَنِ أَذَاعُوَابِهِ * وَلَوْرَ دُوهُ إِلَى الرَّسُولِ وَ إِلَى أُولِي الْأَمْرِ مِنْهُمْ لَعَلِمَهُ الَّذِينَ يَسْتَنْبِطُوْ نَهُ مِنْهُمْ وَلَوْلَا فَضْلُ اللهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ لَا تَبَعْتُمُ الشَّيْطَنَ إِلَّا قَلِيلًا (النساء : ۸۴) اور جب بھی ان کے پس کوئی امن یا خوف کی بات آئے تو وہ اُسے مشتہر کر دیتے ہیں۔اور اگر وہ اسے( پھیلانے کی بجائے ) رسول کی طرف یا اپنے میں سے کسی صاحب امر کے سامنے پیش کر دیتے تو ان میں سے جو اسے استنباط کرتے وہ ضرور اس ( کی حقیقت ) کو جان لیتے۔اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتے تو تم چند ایک کے سواضرور شیطان کی پیروی کرنے لگتے۔