700 احکام خداوندی — Page 503
503 منافقوں کے اعتراضات اور ایذاء دہی کی پرواہ نہ کرنے کا حکم وَلَا تُطِعِ الْكَفِرِينَ وَالْمُنْفِقِينَ وَدَعْ أَنْهُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ (الاحزاب: ۴۹) (المائدة: ۴۲) اور کافروں اور منافقوں کی اطاعت نہ کر اور ان کی ایذارسانی کو نظر انداز کر دے اور اللہ پر توکل کر۔يَأَيُّهَا الرَّسُوْلُ لَا يَحْزُنُكَ الَّذِينَ يُسَارِعُونَ فِي الْكُفْرِينَ الَّذِيْنَ قَالُوا آمَنَّا بِأَفْوَاهِهِمْ وَلَمْ تُؤْمِن قُلُوبُهُمْ ، وَمِنَ الَّذِينَ هَادُوا سَمْعُوْنَ لِلْكَذِبِ سَمْعُوْنَ لِقَوْمِ اخَرِيْنَ " لَمْ يَأْتُوكَ يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ مِنْ بَعْدِ مَوَاضِعِهِ يَقُولُونَ إِنْ أُوتِيتُمُ هَذَا فَخُدُوهُ وَإِن لَّمْ تُو تَوْهُ فَاحْذَرُوا وَمَنْ يُرِدِ اللهُ فِتْنَتَهُ فَلَن تَمْلِكَ لَهُ مِنَ اللهِ شَيْئًا أُولَئِكَ الَّذِينَ لَمْ يُرِدِ اللهُ أَن تُطَهِّرَ قُلُوْبَهُمُ * لَهُمْ فِي الدُّنْيَا خِزى ) وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ 0 اے رسول ! تجھے وہ لوگ غمگین نہ کریں جو کفر میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں ، یعنی وہ جو اپنے مونہوں سے کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے حالانکہ ان کے دل ایمان نہیں لائے تھے ، نیز وہ لوگ بھی جو یہودی ہوئے۔یہ جھوٹ کو بڑے انہماک سے سننے والے ہیں (اور ) ایک دوسری قوم کی باتوں کو بھی جو تیرے پاس نہیں آئے بڑی توجہ سے سنتے ہیں۔وہ کلمات کو ان کی مناسب جگہوں پر رکھے جانے کے بعد تبدیل کر دیتے ہیں۔وہ (اپنے ساتھیوں سے) کہتے ہیں کہ اگر تمہیں یہ دیا جائے تو قبول کر لو اور اگر تمہیں یہ نہ دیا جائے تو بیچ کر رہو اور جس کو اللہ فتنے میں ڈالنا چاہے تو اس کے لئے اللہ سے (بچانے کا) کوئی اختیار نہیں رکھتا۔یہی وہ لوگ ہیں کہ اللہ ہرگز نہیں چاہتا کہ اُن کے دلوں کو پاک کرے۔ان کے لئے دنیا میں رُسوائی ہے اور آخرت میں ان کے لئے ایک بڑا عذاب (مقدر) ہے۔الاحزاب : ۲۱ 1196 679