700 احکام خداوندی

Page 502 of 615

700 احکام خداوندی — Page 502

1 502 676 1190 جہاد میں ایک دفعہ انکار پر منافقین سے دوبارہ شرکت پر سلوک (التوبة : ۸۳) فَإِن رَّجَعَكَ اللهُ إِلَى طَائِفَةٍ مِنْهُمْ فَاسْتَا ذَنُوكَ لِلْخُرُوجِ فَقُلْ أَنْ تَخْرُجُوا مَعِيَ أَبَدًا وَّلَنْ تُقَاتِلُوا مَعِيَ عَدُوًّا إِنَّكُمْ رَضِيْتُمُ بِالْقُعُودِ أَوَّلَ مَرَّةٍ فَاقْعُدُوا مَعَ الْخَلِفِينَ پس اگر اللہ تجھے ان میں سے کسی گروہ کی طرف دوبارہ لے جائے اور وہ تجھ سے ( ساتھ ) نکلنے کی اجازت مانگیں تو تو انہیں کہہ دے کہ ہر گز تم آئندہ کبھی میرے ساتھ ( جہاد کے لئے ) نہیں نکلو گے اور ہرگز کبھی میرے ساتھ ہو کر دشمن سے لڑائی نہیں کرو گے۔تم یقینا پہلی مرتبہ ( گھر بیٹھ رہنے پر راضی ہو گئے تھے۔پس اب پیچھے رہنے والوں کے ساتھ ہی بیٹھے رہو۔67 1194 منافقین کے پیٹھ پھیر لینے پر مؤمن کیلئے اللہ کو کافی سمجھنا اور اس پر تو کل ط فَإِن تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ 8 ( التوبة : ١٢٩ ) پس اگر وہ پیٹھ پھیر لیں تو کہہ دے میرے لئے اللہ کافی ہے اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔اس پر میں تو کل کرتا ہوں اور وہی عرش عظیم کا رب ہے۔678 1195 منافقین سے اعراض اور انہیں دل پر اثر کرنے والی نصیحت کی تعلیم أولَئِكَ الَّذِينَ يَعْلَمُ اللهُ مَا فِي قُلُوبِهِمْ فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ وَعِظُهُمْ وَ قُلْ لَّهُمْ فِي أَنْفُسِهِمْ قَوْلًا بَلِيْغًا O (النساء:۶۴) یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کا حال اللہ خوب جانتا ہے۔پس ان سے اعراض کر اور انہیں نصیحت کر اور انہیں ایسی بات کہہ جو اُن کے نفسوں پر گہر اثر چھوڑنے والی ہو۔ا النساء : ۸۲