700 احکام خداوندی — Page 489
489 1 657 1171 ظالم لوگوں کی طرف نہ جھکنے کا حکم وَلَا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُمْ مِّن دُونِ اللَّهِ مِنْ أَوْلِيَاءَ ثُمَّ لَا تُنصَرُونَ ) (هود: ۱۱۴) اور ان لوگوں کی طرف نہ جھکو جنہوں نے ظلم کیا اور نہ تمہیں بھی آگ آپکڑے گی۔اور اللہ کو چھوڑ کر تمہارے کوئی سر پرست نہ ہوں گے۔پھر تم کوئی مددنہیں دیئے جاؤ گے۔658 1172 مؤمن کافر کی طرح نہ بنیں يَأْيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ كَفَرُوْا وَ قَالُوا لِإِخْوَانِهِمْ إِذَا ضَرَبُوا فِي الْأَرْضِ أَوْ كَانُوا غُزِّى أَوْ كَانُوا عِندَنَا مَا مَا تُوْا وَمَا قُتِلُوا لِيَجْعَل الله ذلِكَ حَسْرَةً فِي قُلُوبِهِمْ وَاللَّهُ يُحْيِ وَيُمِيتُ ط وَاللَّهُ بِمَاتَعْمَلُونَ بَصِيرَه (آل عمران: ۱۵۷) اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! ان لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جنہوں نے کفر کیا اور اپنے بھائیوں سے متعلق کہا ، جب انہوں نے زمین میں کوئی سفر کیا یا پھر غزوہ کے لیے نکلے، اگر وہ ہمارے ساتھ ہوتے تو یوں) نہ مرتے اور قتل نہ کئے جاتے۔(انہیں مہلت دی جارہی ہے ) تا کہ اللہ سے اُن کے دلوں میں ایک حسرت بنا دے۔اور اللہ ہی ہے جو زندہ بھی کرتا ہے اور مارتا بھی ہے۔اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس پر گہری نظر رکھنے والا ہے۔650 1173 اطاعت پر اجر عظیم اور نافرمانی پر عذاب الیم فَإِن تُطِيعُوا يُؤْتِكُمُ اللهُ أَجْرًا حَسَنًا ، وَإِن تَتَوَلَّوْا كَمَا تَوَلَّيْتُمْ مِنْ قَبْلُ يُعَذِّبُكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا 0 (الفتح: 1) پس اگر تم اطاعت کرو گے تو اللہ تمہیں بہت اچھا اجر عطا کرے گا اور اگر تم پیٹھ پھیر جاؤ گے جیسا کہ پہلے پیٹھ پھیر گئے تھے تو وہ تمہیں بہت دردناک عذاب دے گا۔