700 احکام خداوندی — Page 485
485 اور یہ بھی تاکید کرتا ہے ) کہ یہی میرا سیدھا رستہ ہے پس اس کی پیروی کرو اور مختلف راہوں کی پیروی نہ کرو ورنہ وہ تمہیں اس کے رستہ سے بنادیں گی۔یہ ہے وہ جس کی وہ تمہیں تا کیدی نصیحت کرتا ہے تا کہ تم تقویٰ اختیار کرو۔1158 صراط مستقیم چاہنے کی دُعا حمد اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ) ہمیں سیدھے راستے پر چلا۔1159648 خطوات الشیطن کی پیروی نہ کرو * (الفاتحة : ٦ ) يَأَيُّهَا الَّذِينَ امَنُوْالَا تَتَّبِعُوا خُطُوَتِ الشَّيْطَنِ وَمَنْ يَتَّبِعْ خُطُوَتِ الشَّيْطنِ فَإِنَّهُ يَأْمُرُ بِالْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ (النور: ۲۲) اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! شیطان کے قدموں پر مت چلو۔اور جو کوئی شیطان کے قدموں پر چلتا ہے تو وہ تو یقینا بے حیائی اور نا پسندیدہ باتوں کا حکم دیتا ہے۔وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَتِ الشَّيْطَنِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُبِيْنَ (البقرة: ٢٠٩) اور شیطان کے قدموں کے پیچھے نہ چلو۔یقیناوہ تمہارا کھلا کھلا دشمن ہے۔علي عالم البقرة : ١٦٩ - الانعام: ۱۵۴،۱۴۳ - النساء : ۱۶) 1160 شیطان کے فتنہ سے بچنے کا حکم يبني ادَمَ لَا يَفْتِنَنَّكُمُ الشَّيْطَنُ كَمَا أَخْرَجَ أَبَوَيْكُمُ مِّنَ الْجَنَّةِ يَنْزِعُ عَنْهُمَا لِبَاسَهُمَا لِيُرِيَهُمَا سَوْا تِهِمَا (الاعراف: ۲۸) اے بنی آدم ! شیطان ہرگز تمہیں بھی فتنہ میں نہ ڈالے جیسے اس نے تمہارے ماں باپ کو جنت سے نکلوادیا تھا۔اُس نے اُن سے اُن کے لباس چھین لئے تا کہ اُن کی بُرائیاں اُن کو دکھائے۔