700 احکام خداوندی — Page 483
483 نہیں ! تیرے رب کی قسم !وہ کبھی ایمان نہیں لا سکتے جب تک وہ تجھے ان امور میں منصف نہ بنالیں جن میں ان کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔پھر تو جو بھی فیصلہ کرے اس کے متعلق وہ اپنے دلوں میں کوئی تنگی نہ پائیں اور کامل فرمانبرداری اختیار کریں۔1151 رحمن خدا بارے معلومات لینے کے لیے محمد کے دربار میں رجوع کرنا حمد الرَّحْمَنُ فَسْئَلُ بِهِ خَبِيرًا (الفرقان: ٦٠) وہ رحمن ہے۔پس جب بھی (اے انسان ) تو اس کے متعلق کوئی سوال کرے تو خبیر (مراد حضرت محمد ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے اپنی صفات کا وحی سے علم دیا ) سے سوال کر جو بہت باخبر ہے (اور ٹھیک ٹھیک جواب دے سکتا ہے )۔644 1152 رسول جو دے وہ لے لو جس سے رو کے رُک جاؤ وَمَا أَتَكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا (الحشر: ۸) اور رسول جو تمہیں عطا کرے تو اُسے لے لو اور جس سے تمہیں رو کے اُس سے رُک جاؤ۔نوٹ: یہ حکم جہاد کے باب میں غنائم کی تقسیم کے سلسلہ میں بھی درج ہوا ہے۔یہاں اسے اطاعت میں بھی درج کیا جارہا ہے کہ جو ہدایت رسول کی طرف سے ملے اسے لے لیں اور جس بات سے روکیں اس سے رک جائیں۔645 1153 اللہ کی محبت کی خاطر حضرت محمد کی اتباع ضروری ہے محمد قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ * (۱) عمرن : ۳۲) تو کہہ دے اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گنا ؟ بخش دے گا۔